مرکزی حکومت کسانوں کے ساتھ مذاکراتی میز پربیٹھنے کو ہر وقت تیار
<p>ہماری آواز دہلی</p>
<p>نئی دہلی، 10 دسمبر (پریس ریلیز) حکومت نے آج پھر دہرایا کہ وہ کسان تنظیموں کے ساتھ زرعی اصلاحاتی قوانین کی خامیوں پر مذاکرہ کرنے کے لیے کسی بھی وقت کھلے ذہن سے تیار ہے۔
وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر اور اشیائے خوردنی اور فراہمی کے مرکزی وزیر پیوش گویل نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ زرعی اصلاحاتی قوانین میں خامیوں پر بات چیت کرنے کے تمام راستے کھلے ہوئے ہیں۔ حکومت نے کسان تنظیموں کو قانون میں ترمیمات کی تجویز پیش کی ہے۔
کسان تنظیموں نے حکومت کی تجویز کو پڑھنے کے بعد خارج کر دیا ہے اور انہوں نے زرعی اصلاحات سے متعلق تینوں قوانین کو رد کرنے اور فصل کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو قانونی درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کسان تنظیموں نے اپنی تحریک کو رفتار دینے کا اعلان کیا ہے۔ کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین پانچ دور کی بات چیت ہو چکی ہے اور اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہ ہو سکا ہے۔
دونوں وزراء نے کسان تنظیموں سے تحریک ختم کرکے حکومت کے ساتھ بات چیت کرنے کی تجویز دہرائی۔ انہوں نے کہا کہ کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین بات چیت جاری تھی کہ اسی دوران تحریک کو تیز کرنے کا اعلان کیا گیا جو مناسب نہیں ہے۔ بات چیت منقطع ہونے کے بعد تحریک کا اعلان کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو یقین ہے کہ بات چیت سے راستہ نکلے گا۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

بھارت میں 93 سال بعد بھی 226 کروڑ چھوٹی بچیوں کی شادی ہوئی

ایم۔ایس۔او۔ کا "آزاد ہند فوج میں مسلمانوں کا کردار" کے موضوع پر ویبنار کا انعقاد

ترنگے کی بےحرمتی ملک کے لیے افسوسناک: مودی
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز