تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور

📅 08-06-2026 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
امبیڈکرنگر

کچھوچھہ شریف، نمائندہ خصوصی:

ملک کی ممتاز طلبہ تنظیم مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (ایم ایس او) آف انڈیا کے دو روزہ دورۂ مدارس کے سلسلے میں کل ہند صدر مولانا عارف القادری واحدی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پہلے الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ کیا۔ بعد ازاں شام کے وقت وفد کچھوچھہ شریف پہنچا، جہاں نمازِ مغرب کی ادائیگی کے بعد جامع اشرف کے دفتر میں جامعہ کے ممتاز اساتذۂ کرام سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر شیخ الحدیث جامع اشرف حضرت علامہ مولانا قمر الدین اشرفی، علامہ شاہد ازہری فیضی، علامہ مفتی نوشاد عالم اشرفی جامعی سمیت دیگر اہلِ علم موجود تھے۔

ملاقات کے دوران مدارس اور یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی روابط کو مضبوط بنانے، طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کی جانب راغب کرنے اور انہیں عصری و جدید علوم سے آراستہ کرنے کے موضوع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایس او آف انڈیا کے قومی صدر مولانا عارف القادری واحدی نے کہا کہ مدارس کے طلبہ کو یونیورسٹیوں اور دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں کی جانب زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دینی مدارس کے طلبہ روایتی اسلامی علوم کے ساتھ جدید اور عصری علوم میں بھی مہارت حاصل کریں تو یہ ایک مثبت اور انقلابی تبدیلی ثابت ہوگی، جس کے نتیجے میں ایسے باصلاحیت افراد سامنے آئیں گے جو دین و دنیا دونوں میدانوں میں مؤثر کردار ادا کر سکیں گے۔

اس موقع پر مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کے نائب صدر مولانا ابو اشرف ذیشان صاحب قبلہ نے کہا کہ جدید تعلیم طلبہ کے لیے معاشی استحکام، بہتر روزگار اور کیریئر کے نئے مواقع فراہم کرے گی، جبکہ قانون، صحافت، بین الاقوامی تعلقات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تاریخ، سیاسیات، ابلاغِ عامہ اور سماجیات جیسے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کے دروازے بھی کھلیں گے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ملک کے متعدد مدارس و جامعات نے اپنے نصاب میں جدید مضامین کو شامل کرنا شروع کر دیا ہے، جس سے طلبہ کے لیے یونیورسٹیوں میں داخلہ اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع مزید آسان ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس رجحان کے نتیجے میں ایسے علماء، اسکالرز اور ماہرین تیار ہوں گے جو دینی بصیرت کے ساتھ عصری مسائل کا گہرا فہم رکھتے ہوں اور معاشرے کو مؤثر رہنمائی فراہم کر سکیں۔ ملاقات کے بعد وفد نے حضور سیدنا مخدوم اشرف سمنانی رحمۃ اللہ علیہ کے آستانۂ عالیہ پر حاضری دی، فاتحہ و دعا میں شرکت کی اور نِیر شریف کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ واضح رہے کہ اس وفد میں ایم ایس او آف انڈیا کے نائب صدر مولانا ابو اشرف ذیشان، ایم ایس او اتر پردیش کے صدر مولانا ڈاکٹر ارشد خان رضوی اور میڈیا انچارج مولانا مفتی محمد قمر انجم قادری فیضی بھی شامل تھے۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 535 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

کتاب "مخدوم سید اشرف جہانگیر سمنانی جہان علوم و معارف "کے دوسرے اڈیشن کا عرس مخدومی میں رسم اجراء

امیر ملت سیدنا شاہ سید امیر اشرف، بابائے ملت سید شاہ تنویر اشرف، صوفی ہند سید اختر گل اشرف کا دو روزہ عرس پاک شان و شوکت سے منایا گیا۔

صاحبزادہ مولانا افسر علوی کو مدنی میاں نے خلافت سے نوازا

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز