تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

بھارت سکوٹس اینڈ گائیڈس ڈسٹرکٹ کپوارہ نے کیا ٹریکنگ کم اکسپلور پروگرام کا انعقاد

📅 26-03-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
جموں و کشمیر

<p>گوہر خاکی /ماور ہندواڑہ/نوجوان نسل کی تربیت اور ان کی فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے سلسلے میں آج بھارت سکوٹس اینڈ گائیڈس ڈسٹرکٹ کپوارہ (با اشتراکیت فزیکل ایجوکیشن ونگ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول قلم آباد ماور) نے ایک روزہ ٹریکنگ کم اکسپلور پر کیف پروگرام کا انعقاد کیا. پروگرام کے تحت سکوٹس نے مختلف مقامات سیر کی. واضع رہے کہ اس تفریحی پروگرام میں سیر کے علاوہ سکوٹس کو تاریخی مقامات کے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہیں. سکوٹس کو علی الصبح ڈسٹرکٹ سیکرٹری جناب نزیر احمد صاحب و ڈی ٹی سی جناب غلام رسول بھٹ صاحب نے ہری جھنڈی دکھا کر موضع ناگرادنار، سربند، بدررہ کالی، راجوار فارسٹ ڈویژن کی اور روانہ کیا. اس قافلے میں 10 طلبہ کے علاوہ دو اساتذہ صاحبان بھی شامل تھے. جن میں ڈی ٹی سی و فزیکل ایجوکیشن ماسٹر بی ایچ ایس ایس قلم آباد. این وائ سی گوہر عزیز قابل ذکر ہے. دن بھر کی سیر کے دوران سب سے پہلے یہ قافلہ قدرتی آبی ذخیرہ سربند پونچھا جہاں ان آبی زخائر کے تحفظ اور ان کی افادیت و اہمیت پر ایک مختصر گفت و شنید ہوئی. اسی طرح دوسرا پڑاؤ فعروف ہندو تیرتھ شری ماتا بدرہ کالی استھاپن پر ڈالا گیا.. جہاں طلبہ (سکوٹس) کو اس مندر کی تاریخی اہمیت اور پلگرمیج ٹورازم کے حوالے سے جانکاری دی گئی. یہاں طلبہ نے لیکچر کے دوران بڑی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا. طلبہ نے بدرہ کالی ہیکنگ اینڈ ٹریکنگ ٹریل کا بھی دورہ کیا. (جس کا اہتمام ڈیپارٹمنٹ آف فارسٹ کے رجوار سرکل نے کیا ہیں) جہاں ان کو اس ٹریکنگ ٹرائل اور اس کے روٹس کے متعلق معلومات فراہم کی گئی. ظہرانے کے بعد قافلے نے واپس قلم آباد کی راہ لی. اس طرح یہ پروگرام خوش اسلوبی سے اپنے اختتام کو پہنچا.</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 474 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

لل دید فاؤنڈیشن جموں و کشمیر نے فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام پر ایک پروگرام کا انعقاد، کثیر تعداد نوجوانوں نے کی شرکت

سویڈن میں مسلسل قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف وادی کشمیر میں احتجاج

ثقافتی ورثہ کا عالمی ہفتہ: آرٹ گیلری اور ایس پی ایس میوزیم میں میگا نمائشوں کا انعقاد

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز