ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول قلم آباد ماور نے منایا عالمی یوم ریاضی مقررین نے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا
<p>گوہر خاکی/ ماور ہندواڑہ
پورے ملک کے ساتھ ساتھ یوٹی جموں و کشمیر میں عالمی یوم ریاضی کی تقاریب منائی گئی. اس سلسلے میں آج یہاں ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول قلم آباد میں بھی ایک مختصر نشست کا اہتمام کیا گیا. جس میں اساتذہ صاحبان کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی. اس دوران معروف استاد جناب ارشاد محی الدین صاحب نے اپنے منفرد انداز میں اس دن کے حوالے سے سامعین کو جانکاری دی. انھوں کہا کہ مسلم دنیا بھی شعبہ ریاضی میں دوسرے شعبہ جات کی طرح پیچھے نہیں ہے. انھوں نے چوٹی کے مسلم ریاضی دانوں کی لمبی فہرست سامعین کے سامنے رکھی جن میں ابو ریحان البیرونی، الحماری ( جو باباے علم کیمیا جابر بن حيان کے استاد تھے ) ابراہیم فزاری، محمد فزاری. الکندی قابل ذکر ہیں. تقریب پر ماہر ریاضی ادارہ ھذا جناب ماسٹر عبدالرحمن دھوبی صاحب نے اس موضوع پر سیر گفتگو کرکے اس دن کی تاریخی پس منظر سے سامعین کو اگاہ کیا….</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

لل دید فاؤنڈیشن جموں و کشمیر نے فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام پر ایک پروگرام کا انعقاد، کثیر تعداد نوجوانوں نے کی شرکت

سویڈن میں مسلسل قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف وادی کشمیر میں احتجاج

ثقافتی ورثہ کا عالمی ہفتہ: آرٹ گیلری اور ایس پی ایس میوزیم میں میگا نمائشوں کا انعقاد
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز