بھارت سکوٹس اینڈ گائیڈس ڈسٹرکٹ کپوارہ نے کیا دو روزہ پرویش پروگرام کا انعقاد
<p>گوہر خاکی /کپوارہ / شہرہ آفاق رضاکار تنظیم بھارت سکوٹس اینڈ گائیڈس ڈسٹرکٹ( کپوارہ) نے آج سرحدی ضلع کپوارہ کے حاجی پیر آرمی گڑول ترہگام میں دو روزہ پرویش پروگرام کا انعقاد کیا جس طلبہ و طالبات کے علاوہ اسکول ھذا کے پرنسپل سمت سٹاف ممبران نے بھی شرکت کر کے اس پروگرام کو اور مزین کیا. اس تربیتی کورس کے فرائض ڈسٹرکٹ سیکرٹری بھارت سکوٹس اینڈ گائیڈس ڈسٹرکٹ کپوارہ جناب نزیر احمد بھٹ، ڈسٹرکٹ ٹریننگ کمشنر بھارت سکوٹس اینڈ گائیڈس ڈسٹرکٹ کپوارہ جناب غلام رسول بھٹ نے انجام دیے رہے تھے . پر فضا وسیع و عریض سکول ھذا کے احاطے میں منعقدہ اس پروگرام کو سامعین نے کافی سراہا. اس دوران شریک طلبہ و طالبات کو سکوٹس اینڈ گائیڈس کے بنیادی اغراض و مقاصد اور اس کے تاریخی حیثیت سے بھی آگاہ کیا گیا. وہیں طلبہ و طالبات کو مختلف ہنر اور کھیل کود کے قواعد ضوابط سے بھی باخبر کیا گیا. اس دوران ان میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا. عالمی یوم ماحول کے حوالے سے ایک مختصر تقریب کے تحت ایک صفائی مہم کا اہتمام بھی کیا گیا. اس تقریب میں بلال احمد( سکوٹس ماسٹر) بھی برابر ساتھ دیتے رہے. تقریب کے اختتام پر جناب نزیر احمد و جناب غلام رسول نے ادارہ کے با صلاحیت مخلص پرنسپل جناب شکیل احمد شیخ کے تئیں اظہار تشکر کیا جنھوں نے پروگرام کے دوران ہر طرح کی سہولیات مہیا رکھ کر بہترین مہمان نوازی و انسان دوستی کا ثبوت دیا۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

لل دید فاؤنڈیشن جموں و کشمیر نے فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام پر ایک پروگرام کا انعقاد، کثیر تعداد نوجوانوں نے کی شرکت

سویڈن میں مسلسل قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف وادی کشمیر میں احتجاج

ثقافتی ورثہ کا عالمی ہفتہ: آرٹ گیلری اور ایس پی ایس میوزیم میں میگا نمائشوں کا انعقاد
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز