کسانوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ’ٹیم انڈیا‘ کی طرح کام کرنا چاہیے: نائیڈو
<p>نئی دہلی: ہماری آواز 16 دسمبر (پریس ریلیز) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے کسانوں کے حق میں کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بدھ کے روز اعتماد ظاہر کیا کہ مخالفت کرنے والے کسانوں کے مسائل کا جلد ہی منطقی حل نکال لیا جائے گا مسٹر نائیڈو نے حیدرآباد میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان اور حکومت دونوں بات چیت پر آمادہ ہیں اور متعلقہ مسائل کو جلد حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے کسانوں کے لیے بلا روک ٹوک آزاد بازار مہیا کروانے کا ایک مطالبہ رہا ہے۔ ملک کی ترقی کسان کی ترقی سے وابستہ ہے لہٰذا ہر کسی کو کسانوں کا تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کسانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران انہوں نے ریکارڈ اشیائے خوردنی پیدا کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ’ٹیم انڈیا‘ کی طرح کام کرنا چاہیے۔ انہیں فصلوں کی مناسب قیمتوں کے علاوہ وقت پر سستی پونجی بھی مہیا کروائی جانی چاہیے۔ تمام علاقوں میں کولڈ اسٹوریج بنائے جانے چاہیئیں تاکہ زرعی پیداوار کی بربادی روکی جا سکی۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

بھارت میں 93 سال بعد بھی 226 کروڑ چھوٹی بچیوں کی شادی ہوئی

ایم۔ایس۔او۔ کا "آزاد ہند فوج میں مسلمانوں کا کردار" کے موضوع پر ویبنار کا انعقاد

ترنگے کی بےحرمتی ملک کے لیے افسوسناک: مودی
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز