تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

جشن میلاد النبیﷺ پر مولانا نورانی کا ہدیہ تبریک و تهنیت

📅 09-10-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
جموں و کشمیر

<p>سرینگر / گوہر خاکی /معروف عالم دین صوفی سکالر آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ شاخ جموں و کشمیر کے صدر حضرت مولانا محمد نورانی نقشبندی نے پوری قوم کو عید میلادالنبی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں جناب نورانی نے کہا کہ آج کے روز ہمیں اپنے پیارے نبی محمد ﷺ کے سکھائے ہوئے دو اسباق کو یاد رکھنے کی سخت ضرورت ہے اور یہ دو سبق برداشت اور ایک دوسرے کے درمیان سمجھ اور بھائی چارہ ہے اور ان کا پیغام تمام زمانوں اور تمام جغرافیائی سرحدوں کے پار بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جتنی ضرورت برداشت اور ایک دوسرے کے سمجھنے کی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی ۔ آج ہم اپنے پیارے نبی ﷺ کا جشن یوم ولادت منا رہے ہیں اور ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ محبت اور خاکساری کو سمجھ کر اس کی روح کے مطابق اس پر عمل کریں۔ موصوف نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔علماء و مشائخ بورڈ جموں و کشمیر نے آج پورے مذہبی عقیدت اور احترام سے منائی جانے والی عید میلاد النبی کے موقع پر پوری دنیا اور خاص طور پر بھارت کے مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے۔عید میلاد النبی کے موقع پر ٹیم ورلڈ صوفی فورم شاخ کشمیر کے زعماء نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی کے یوم ولادت پر ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا چاہئے کہ ہم تمام انسانیت اور کائنات کی مزید بہتری کے لئے ان کی دانشمندی‘ برداشت‘ پیار‘ امن اور انسانی مساوات کی تعلیمات کی مکمل سچائی سے پیروی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی تمام انسانیت کے لئے تعلیمات‘ روایات اور اصولوں کا خزانہ چھوڑ گئے ہیں۔جس کی پیروی کرنے سے زندگی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 451 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

لل دید فاؤنڈیشن جموں و کشمیر نے فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام پر ایک پروگرام کا انعقاد، کثیر تعداد نوجوانوں نے کی شرکت

سویڈن میں مسلسل قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف وادی کشمیر میں احتجاج

ثقافتی ورثہ کا عالمی ہفتہ: آرٹ گیلری اور ایس پی ایس میوزیم میں میگا نمائشوں کا انعقاد

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز