تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

مسجد رسول اللہ میں 25 کروڑ نذرانہ درود و جلوس محمدی و جشن میلادالنبی کا کیا گیا خاص اہتمام

📅 10-10-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
کرناٹک

<p>نوری فائونڈیشن بنگلور سے بڑے ادب واحترام کے ساتھ جلوس محمدی نکالنےکا خاص اہتمام کیاگیا۔دارالعلوم حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ و مدرسة البنات گلشنِ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے جملہ طلباء وطالبات نے صبح 9بجے مسجد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جلوس محمدی میں بڑے ادب واحترام کے ساتھ مدرسے کا مخصوص اسلامی لباس زیب تن کئے زبانوں کونعت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سےمعطر کئے ہوئے ہاتھوں میں پرچم اسلام لئےہوئے باادب بااخلاق بترتیب جلوس محمدی میں شامل رہے بچوں نےہاتھوں میں بینرز لیے لوگوں کوولادتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک بادیاں پیش کرتےہوے شراب نوشی تمباکو اور نشیلی اشیاء کے استعمال سے بچنے کی گذارش کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔ مدرسہ دارالعلوم حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ کے مہتمم مسجد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے امام محمد توحید رضا علیمی صاحب کی دعا سے جلوس محمدی مسجد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے نکلا، جلوس میں بڑی تعداد میں طلباء وطالبات شامل رہے
دوپہر ڈھائی بجے سید سجاد احمد آمری کی قیادت میں مسجد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے برادرانِ اسلام کا جلوس نکلا سید سجاد احمد آمری صاحب صدر مسجد رسول اللہ نے دوران جلوس محمدی جلوس کےآداب بتاتےہوئےدھول تاشہ ناچنے گانے سےبچنے کی ترغیب دلاتے وعظ و نصیحت فرماتے ہوئے تمام عالم اسلام کو جشن ظہورِمصطفیٰ کی مبارکبادیں پیش کیں اوریہ جلوس شریعت اسلامی کی روشنی میں نکالاگیا نیوگروپن پالیہ بنگلورمحلہ میں گشت کرتاہواعصرتک مسجد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جلوس پہنچا بعد عصر اسلامی پرچم کشائی کی تقریب عمل میں آئی اس موقع پر غباروں کواڑاکراور 12 کبوتروں کو آزاد کر کہ ولڈپیس ڈےمنایاگیا نماز مغرب حضرت مولانا محمد ابراہیم رضا ازہری امام مسجد منورہ اہل سنت والجماعت نے پڑھائی تلاوت حافظ وقاری شعیب رضا کی مولانا حسان ذوقی شاہ آمری نےنظامت کے فرائض انجام دئے مداح رسول جعفر حسین عطاری ومولاناعاقب نوری نے بہت بہتر انداز میں نعت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کی سعادتیں حاصل کیں بعدہ مقرر خصوصی حضور بحرالعلوم پیرطریقت ورہبرشریعت حضرت مولانا محمدرضاءالحق آمری قبلہ محفل جشن ظہورِمصطفیٰ سے عوام الناس سےحقیقت محمدی کےاسرارورموز بیان فرمائے اوردنیابھرسے25کروڑنذرانہ درود بھیجنے والوں کے لیےبحرالعلوم نے مخصوص دعا فرمائی محفل کااختتام صلوة سلام پرہوااوردوردراز سے تشریف لائے ہوئے مہمانوں کے لیے لنگر رسول اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیاگیا
محفل جشن ظہورِمصطفیٰ میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پرسیدسجاداحمدآمری نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں عالم اسلام کومیلاد النبی کی دلی مبارکباداور تہنیت پیش کرتے ہوئےکہاہے کہ محسن انسانیت حضور رحمة للعالمین کی ولادت و بعثت درحقیقت عقیدہ، فکر ذہن اور تہذیب و تمدن کا ایک خوشگوار انقلاب ہے، جس نے مثبت انداز میں انسانی کائنات کی کایا پلٹ کر رکھ دی اور دنیا کا ایک سدا بہار انقلاب سے نہ صرف جغرافیہ بدل دیا بلکہ تاریخ بدل کر ایک نئے اور منفرد تہذیب اور تمدن کی بنیاد ڈالی۔مہتمم دارالعلوم حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ و امام مسجد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطیب مسجدرحیمیہ میسور روڈجدید قبرستان محمد توحید رضا علیمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیغمبر اسلام کے امن، ہم آہنگی، راست بازی اور روحانیت کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کے سامنے آپ کے ایمان کے حقیقی چہرے کو پیش کیاجاسکے۔ محمد توحید رضا علیمی نے کہا کہ یہ دن انسانیت کے لئے امن اور روحانیت کے جشن کا دن ہے، امن و ہم آہنگی کے ساتھ رحمۃ للعالمین کے صحیح پیغام کو پھیلاتے ہوئے ہمیں اپنے روحانی ماضی کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔اس جلسہ میں یونس محمد سیٹھ صاحب کی صدارت الماس بابا سیٹھ صاحب کی سرپرستی وسیدسجاداحمدصاحب کی قیادت رہی اس موقع پر محمد توحید رضا علیمی مولانا حسان ذوقی شاہ آمری مولانا عاقب نوری حافظ حافظ محمد شعیب رضا حافظ نعیم آمری مزمل حبیب آمری محمدشبیراحمدآمری جناب وسیم انجینئر عبدالسلام صاحب آمری اور تمام نوری فائونڈیشن بنگلور کےرضاکارحضرات اورکثیرتعدادمیں برادرانِ اسلام آخر تک شریک محفل رہے۔</p>
<p>منجانب۔نوری فائونڈیشن بنگلور9845744221</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 461 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

ایک عظیم داعی اسلام کا نام حافظ ملت: مولانا امجدی

گستاخ و ملعون کو عبرت ناک سزادی جائے۔ محمد توحید رضا علیمی

چندریان-3 سطح چاند پر اُترنے پر محمد توحید رضا علیمی نے دی اِسرو اور ہندوستانیوں کو مبارک بادی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز