تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

بزم دانشجویان فارسی کی تشکیلِ نو

📅 19-10-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ادبی گلیاروں سے

نئی دہلی: 19 اکتوبر، ہماری آواز(شاہ خالد مصباحی)
آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ فارسی کے سبجیکٹ ایسوسی ایشن بنام بزمِ دانشجویان فارسی" کی تشکیلِ نو کا کام‌عمل میں آیا ۔
جامعہ کے بنیادی دستور کے مطابق ، ڈپارٹمنٹ سطح پر پروفیسروں ، اساتذہ ، طلباء اور اراکینِ ڈپارٹمنٹ پر مشتمل ایک تنظیم ہوتی ہے جو طلبا کے تئیں فلاح و بہبود کے کاموں، قومی ثقافتی ، تہذیبی پروگراموں کی مہتم اور اس کو فروغ دینے کی ذمہ دار ہوتی ہے ، ساتھ ہی ساتھ تعلیمی اور نصابی سرگرمیوں اور متعلقہ امور کی نگہداشت اور بحسن خوبی اس کو انجام دینا، اراکین کی ذمہ دار ہوتی ہے۔
ہر سال اس فارم کی تشکیل کے لیے ووٹنگ کرائی جاتی ہے ۔ اور آج بروز بدھ بعد نمازِ ظہر شعبہ فارسی کے طلبا کی ادبی و ثقافتی تنظیم ”بزمِ دانشجویان فارسی “ سیشن 2022-23 کی تشکیلِ نو عمل میں آئی۔ میان انتخاب کمیٹی کی صدارت پروفیسر محترمہ زہرا خاتون صاحبہ( پروگرام ایڈوایزر) نے فرمائی۔ اور کمیٹی کی صدر کے طور پر محترمہ ، مشفقہ پروگرام ایڈوایزر صاحبہ جانی اور پہچانی جاتی ہیں اور ان کے ہی زیر نگرانی اور باہم مشورات تئیں سارے پروگرام انجام‌ پاتے ہیں ۔

طلبا میں سے بزمِ دانشجویان فارسی کے عہدہ داران ، ممبران باضابطہ الیکشن کے ذریعے منتخب کیے گیے ہیں۔ جس میں نائب صدر، شعیب بانڈیہ (ایم۔ اے ، سال آخر ) جنرل سکریٹری، محمد طارق ( ایم۔ اے۔ فرسٹ سال) جوائنٹ سکریٹری عاقب جاوید (بی۔ اے۔ سال سوم) منتخب ہوئے۔

اس کے علاوہ ہر کلاس سے دو طالب علموں کو بزمِ دانشجویان فارسی کے رکن کے طور پر منتخب کیا گیا۔ جن میں ایم۔ اے ، سال اول مبارک حسین اور طارق عبید ، ایم۔ اے سال اخیر ، محمد شعیب اور محمد صفدر مصباحی ۔ بی۔ اے۔ سال اخیر سے محمد عاقب اور عبد الرحمن۔ بی۔ اے۔ سال دوم سے شاہ خالد اور ابو حمزہ اور بی۔ اے۔ سمسٹر اول سے محمد ندیم اور عائشہ ، بزمِ دانشجویان فارسی کے اراکین منتخب ہوئے۔

بعد انتخاب صدرِ شعبہ فارسی لائق صد احترام پروفیسر ، ڈاکٹر حلیم احمد صاحب نے بزمِ دانشجویان فارسی کے نومنتخب عہدہ داران اور اراکین کے ساتھ میٹنگ کی اور تنظیم کے اغراض و مقاصد پر بات کرتے ہوئے ، کرونا پیرییڈ کے خستہ حالی کا تذکرہ کرتے ہوئے گویا ہوئے کہ اس سرو پریشانی کے دور سے رب العالمین نے چھٹکارا دلاکر ، ہم سبھی کو پھر سے یکجٹ ہوکر کام کرنے کا موقع عطا فرمایا ہے ۔ اس بہتر اوقات میں ، ہم یہ امید ظاہر کرتے ہیں کہ نوتشکیل شدہ فارم بزمِ دانشجویان فارسی کے اراکین و عہد ہ داران مستقل ، جوش و خروش کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں گے۔ اور شعبہ فارسی کی کیمیائی ساخت میں مزید ترقی کی راہ ہموار کریں گے اور اس کے پرانی تہذیب و ثقافت کو چہار سو عام کریں گے ۔
ہم جملہ نو منتخب اراکین و عہدہ داران کو عمیق دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر عزت ماب ڈاکٹر یاسر راجیٹوی صاحب ، ڈاکٹر نوید جعفری صاحب ، طلبا میں سے سالم صاحب ، شیث اختر صاحب ، وجیہ الدین وغیرہم خصوصی طور سے موجود رہے اور مبارکباد پیش فرمائیں ۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 504 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

مصنف شہاب حمزہ کی کتاب لاک ڈاؤن کی ہوئی رونمائی

قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مشاعرہ کا انعقاد

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام مظفر علی سے ملاقات اور شام غزل / صوفیانہ کلام پروگرام کا انعقاد

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز