مدرسہ اصلاح معاشرہ میں سید محمد افضل میاں مارہروی کی یاد میں ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد
<p>(علی گڑھ ، 26 نومبر/امجدی) مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ میں دس بجے دن حضرت سید محمد امان قادری دام ظلہ العالی کی صدارت میں خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف کے لائق فرزند سید محمد افضل میاں قادری مارہروی کی یاد میں ایصال ثواب کی ایک محفل کا انعقاد کیا گیا،</p>
<p>محفل کی ابتداء محمد یامین رضا کی تلاوت قرآن پاک سے ہوئی اور ان کے بعد معروف ثنا خواں سید فرقان علی قادری نے نعت و منقبت کا نذرانہ عقیدت پیش کیا</p>
<p>مولانا شمشاد اجمل برکاتی صاحب نے کہا کہ سید محمد افضل میاں کا سب سے بڑا خاصّہ یہ تھا کہ جو بھی افضل میاں کے ساتھ ہوتا وہ یہی سمجھتا کہ افضل میاں سب سے زیادہ اسے ہی چاہتے ہیں ۔ وہ ہر ایک سے بے پناہ محبت کیا کرتے تھے ۔ ہر کسی کے دکھ درد کو دور کرنے میں پیش پیش رہا کرتے تھے ۔ بڑھ چڑھ کر مجبوروں کی مالی مدد کیا کرتے تھے ۔</p>
<p>عالیجناب سید مصطفی علی قادری صاحب نے سید محمد افضل میاں کی حیات کا ایک خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سادات مارہرہ مطہرہ کے دینی گھرانے میں آنکھ کھولی، گھر کے بزرگوں سے دینی تعلیم حاصل کرکے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کیا پھر اردو زبان میں یو پی ایس سی کا امتحان پاس کرکے آئی پی ایس منتخب ہوئے، بھوپال میں ڈی آئی جی کے عہدے پر ملک کی خدمت کرتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوئے، آپ قوم و ملت کے ہمدرد، غریبوں کے غمخوار، بےسہاروں کے سہارا تھے، عمدہ اخلاق سے مزین بااصول انسان تھے، تعلیم کے تئیں بہت فکر مند تھے، نئی نسل کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلانے پر زور دیتے اور ہر کسی کو بہتر رہنمائی کرتے، البرکات ایجوکیشنل سوسائٹی کے فاؤنڈر ممبر بھی تھے، ان کے اس دنیا سے جانے کے بعد لوگ آج بھی ان کو یاد کرتے ہیں.
ناظم محفل مولانا ضیاءالرحمن امجدی نے کہا کہ حضور سید محمد افضل میاں قادری برکاتی کے لیے سب سے بہتر خراجِ عقیدت یہی ہوگا کہ ہم ان کے تعلیمی مشن اور اعلیٰ افکار پر عمل کریں اور دوسروں تک پہنچائیں
صلاۃ و سلام کے بعد مولانا شمشاد اجمل برکاتی کی دعا سے محفل کا اختتام ہوا.
اس موقع پر مولانا غلام مرسلین اشرفی، مولانا ساغر جمیل مرکزی موجود تھے</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

البرکات علی گڑھ میں حضور حافظ ملت کی یاد میں تقریب کا انعقاد

البرکات علی گڑھ میں 14ویں تقریبات سیرت النبیﷺ بحسن و خوبی اختتام پذیر

مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری علی گڑھ میں رسول اعظم کانفرنس وجشن دستار بندی کا انعقاد
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 3 ویوز