تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

نبیرہ سرکار محبی حضرت مولانا حامد رضا پوکھریروی نہ رہے

📅 10-12-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
انتقال و تعزیت

<p>مہرووفا،خلوص کاسایہ نہیں رہا
اخلاق کا وہ پیکرِ زیبا نہیں رہا</p>
<p>مظفرپور(پریس ریلیز) یہ اندوہناک خبربرستی آ نکھوں
اورچھلکتے آنسوؤں کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ خانوادہ محبی کے چشم وچراغ ذی حشم، ذولمجدوالکرم حضرت مولانا الحاج الشاہ حامدرضا صاحب قبلہ رحمانی علیہ الرحمہ آج ہی اپنے رب کے سائے رحمت میں پہونچ گئے انا لللہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اوران کی خدمات دینیہ کا اچھا صلہ عطا کرے آمین
آپ نہایت مخلص،ملنسار،منکسرالمزاج اوراخلاق کے دھنی تھے، آپ کی زندگی نیک طبیعت،نیک خصلت اورنیک سیرت سے عبارت تھی، آپ بڑے باپ کے بیٹا اوربہت بڑے داداکے پوتا تھے مگرپدرم سلطان بود کے نعروں سے ہمیشہ الگ رہے جس سے ملے اخلاص سے ملے ،انکساری سے ملے،تواضع سے ملے اوربہت ٹوٹ کرملے،ورنہ دیکھا یہ جارہا ہے کہ خانقاہی سجادگان پرخاندانی طنطنہ کابھوت پورے طورپرسواررہتا ہے مگرحضرت کی شخصیت اس حوالے سے نہایت بےغبارتھی ایک عظیم خانقاہ کے عظیم فردہونے کے باوجودطبیعت میں خاکساری کوئی ان سے سیکھے میں نے جب سے ہوش کی آنکھیں کھولیں سادہ لباس اورسادہ مزاج پایا
نہ خاندانی غرہ،نہ نخوت علم اور نہ فکری تفاخر۔ میرے جملہ خاندان سے بہت اہم روابط تھے جب بھی ہمارے علاقے کا دورہ فرماتے تومیزبانی کی سعادت ہم لوگوں کے حصے میں آتی
والدماجد ڈاکٹراسماعیل صاحب رضوی علیہ الرحمہ سے بہت ہی زیادہ قربت تھی ایک دوسرے سے دوستانہ تعلق تھا میرے والدماجداورمیراپوراگھرانہ علمائے کرام بڑاقدرداں ہے اوریہ شعوربھی پوکھریرا شریف اوربریلی شریف کا بخشا ہوا ہے
محفل ہوتنہائی ہرلمحہ ذکر الہیٰ سے آ پ کی زبان تر رہتی تھی آج وہ ہم میں نہیں لیکن ان کی یادوں کا چراغ ہر دل میں روشن ہے ،ان کے اخلاق کی نکہتیں گاؤں علاقے کو معطر کئے ہوئیں ہیں اور ان کی محبتوں کے اجالوں سے اہل عقیدت کے گھر آنگن منور ہیں
دعا ہے کہ خدائے غافرونعیم ان کی تربت پر صبح قیامت تک اپنی مغفرت کے پھول برسائے ،اہل خاندان کوصبروشکیب کی دولت سے نوازے اور تاحدنگاہ ان کی قبرمیں اپنی رحمت ونور کا سویرا عطا فرمائے آمین ثم آمین</p>
<p>شریکِ غم
محمدقمرالزماں مصباحی
ڈائریکٹرادارہ لوح وقلم،مظفرپور</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 434 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

خانوادۂ برکاتیہ کا عظیم سانحہ: سید برکات حیدر برکاتی کے انتقال پر ملک بھر میں رنج وغم کی لہر

ضلع کے مدارس میں سید برکات حیدر میاں قادری علیہ الرحمہ کے وصال پر تعزیتی نشست

حضرت سید برکات حیدر برکاتی میاں صاحب کا انتقال، علماے کرام نے پیش کی تعزیت

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز