مدرسہ غوثیہ زینت العلوم میں تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا یوم جمہوریہ کا جشن
<p>آج بتاریخ 26 جنوری 2023۔ بروز جمعرات بمقام مدرسہ غوثیہ زینت العلوم ( دہیاواں بازار پریاگ راج الہ آباد یوپی انڈیا ) میں جھنڈا پھرایا گیا جس میں قرب و جوار کے علماء کرام ودانشوران با لخصوص ہمدرد قوم وملت عالی جناب ڈاکٹر سرتاج احمد صاحب عالی جناب الحاج محمد ہارون عرف کلو فوجی صاحب عالی جناب ڈاکٹر سندیپ کمار صاحب ہمدرد ادارہ عالی جناب تواب حسین انصاری صاحب منیجر عالی جناب محمد حسیب اللہ انصاری نائب منیجر عالی جناب سرفراز حسین انصاری محمد سفیان انصاری محمد وسیم انصاری امتیاز حسین انصاری وعالی جناب دیوش کمار وڈاکٹر نظم عالم عرف کپتان صاحب وآلوک کمار وغیرہ لوگوں کے ہاتھوں سے جھنڈا پھرایا گیا اس کے بعد بچوں نے اپنا اپنا پروگرام پیش کیا نعت و منقبت ودیس پر اپنی اپنی محبتوں کا نذرانہ پیش کیا چیف گیسٹ عالی جناب ڈاکٹر سرتاج احمد نے کہا کہ تعلیم انسان کی کامیابی کے لئے بہتر ین ذریعہ ہے بچوں آپ محنت سے پڑھو ہم سب آپ حضرات کی خدمت کے لئے تیار ہیں ڈاکٹر سندیپ کمار نے کہا کہ آپ حضرات اپنی تعلیم کو برابر جاری رکھیں ہم آپ کی کامیابی کے لئے کمپیوٹر دے رہے ہیں اس کے ذریعے آپ حضرات کو کامیابی کے راستے کھلیں گے نباض قوم وملت حضرت علامہ مولانا نظام احمد قادری مصباحی کی صدارت میں یہ پروگرام منعقد ہوا جس میں مصباحی صاحب نے ادارے کے مستقبل پر روشنی ڈالی کہ آپ حضرات اپنے وقت کا صحیح استعمال کریں ان شاءاللہ عزوجل کامیابی قدم چومے گی۔</p>
<p>ہمدرد ادارہ عالی جناب تواب حسین انصاری نے کہ یہ آپ حضرات کے تعاون کی برکت ہے کہ بہت کم وقت میں ادارہ اپنے مستقبل کو روشن کر نے کے لئے تیار ہے بس آپ حضرات تشریف لائے ہم سب آپ حضرات کا تہ دل سے استقبال کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

مدرسہ غوثیہ زینت العلوم دہیاواں بازار پریاگ راج میں میں کی گئی شجر کاری

الحاج محمد سعید نوری کی ایماء پر الہ آباد میں ضرورت مندوں کے درمیان گرم کپڑا تقسیم کیا گیا

انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے پریاگ راج ضلع یونٹ کا اجلاس اختتام پذیر ہوا
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 3 ویوز