تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد کا رسم اجرا

📅 02-07-2023 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ادبی گلیاروں سے

<p>آج 2جولائی 2023 بروز اتوار بوقت صبح جامعہ قادریہ مجیدیہ بشیر العلوم قصبہ بھوجپور ضلع مرادآباد یوپی میں سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد کے رسم اجرا کے سلسلے میں  شارح بخاری، جامع معقول و منقول حضرت علامہ مفتی محمد عاقل رضوی مصباحی پرنسپل جامعہ رضویہ منظر اسلام بریلی شریف کی سرپرستی میں عظیم الشان اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں مغربی اتر پردیش کے ذمہ دار ارباب علم و فضل نے شرکت فرمائی اور سہ ماہی عرفان رضا کی طباعت پر رسالے کے مدیران مولانا محمد نفیس القادری امجدی اور مولانا محمد ناظرالقادری مصباحی مولانا محمد ایوب مصباحی، مولانا شہباز مصباحی، مفتی مشتاق احمد امجدی، مفتی افتخار بجنوری، مولانا مطلوب خان صاحب، مفتی اشاعت الاسلام نجیب آباد اور مولانا رضاء المصطفی ناسک کو مبارکباد پیش کی اور حوصلہ افزائی فرمائی حضرت سرپرست گرامی کے علاوہ  حضرت علامہ حنیف مصباحی صاحب، مفتی اشفاق مصباحی صاحب، مفتی اشتیاق مصباحی صاحب، مولانا اسلم نعیمی صاحب،مولانا ہارون نعیمی صاحب،  مفتی محمد ذیشان مصباحی،مفتی ایوب ازہری، مولانا شمیم اختر، مولانا حسن عالم مصباحی ، مولانا دانش سعدی، مولانا عظمت علی نعیمی، مولانا ہاشمی کاشی پوری، قاری خیر الدین مولانا عبدالقدیر مصباحی، مولانا عاشق مصباحی مولانا غیاث الدین مصباحی، مولانا مظفر مصباحی، مفتی نعیم الدین منظری، مولانا مولانا ظل حسن نعیمی، مولانا مستقیم، مولانا عاصم منظری، مولانا عارف اور دیگرمدارس اہل سنت کے سیکڑوں  ذمہ دار علماء کرام اور ائمہ مساجد موسم کی خرابی کے باوجود تشریف فرما رہے اور سب ہی حضرات نے اپنے قیمتی وقت کے ساتھ ساتھ ممبر شپ حاصل بھی کی اور دوسرے بھائیوں کو ممبر بنانے کا بھی وعدہ فرماکر اس کی اشاعت کے کام کو آسان کیا، مولانا ہارون نعیمی صاحب نے سنی رسائل کے لیے جماعت اہل سنت کی عدم توجہی کی شکایت کرتے ہوئے فرمایا کہ متعدد رسالے معرضِ وجود میں آئے لیکن بند ہوگیے ہمیں اس کے لیے خوب کوشش کرنی چاہیے،
اپنے مختصر خطاب میں شہر مفتی بھوجپور علامہ مفتی محمد اشتیاق احمد مصباحی صاحب نے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ قلم بڑی نعمت ہے لیکن اسے آوارگی سے محفوظ رکھنا چاہیے، قلم سے ہی قومیں عروج پاتی ہیں اور قلم جب آوارگی کا شکار ہو تو بربادی ساتھ لاتا ہے، آخر میں حضرت شارح بخاری دام ظلہ نے علمائے اہلِ سنت کی اس اجتماعی نششت کو اہلِ سنت کے لیے نیک فال قرار دیا،اور ایک خاص نکتے کی طرف اشارہ فرمایا کہ ہم جہیزوں کی فضول خرچی پر تو خوب واویلا مچاتے ہیں، لیکن جلسوں میں، کانفرنسوں میں ہونے والی فضول خرچی کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔
سنی رسائل وجرائد کی اہمیت وافادیت جگ ظاہر ہے اسی افادیت کے پیش نظر علماء اہل سنت نے تحفظ دین و ملت اور تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریرا تحریرا اور تصنیف و تالیف، رسائل و جرائد کے ذریعہ پاسبانی کرتے ہوئے وقتًا فوقتًا ہر نہج پر قوم مسلم کے عقائد و ایمان،افکار و نظریات کی حفاظت و رہنمائی فرمائی ہے۔ سہ ماہی عرفان رضا اسی سلسلے کی حسین کڑی ہے  یہ رسالہ پچھلے ڈھائی سال سے آن لائن شائع ہو رہا تھا، اب دسواں شمارہ طباعت کے مراحل طے کرکے منظر عام پر آچکا ہے جس کے رسم اجرا کا یہ پروگرام آج بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا، اجلاس کو کامیاب بنانے میں  جامعہ قادریہ مجیدیہ بشیر العلوم قصبہ بھوجپور کے اساتذہ، طلبہ نے نمایاں کردار ادا کیا یہ اطلاع سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد کے ایڈیٹر مولانا ناظرالقادری مصباحی نے دی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 501 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

مصنف شہاب حمزہ کی کتاب لاک ڈاؤن کی ہوئی رونمائی

قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مشاعرہ کا انعقاد

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام مظفر علی سے ملاقات اور شام غزل / صوفیانہ کلام پروگرام کا انعقاد

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز