تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

صوبہ کرناٹک کی انتہائی عبقری و روحانی شخصیت حضرت علامہ الحاج الشاہ قاضی محمد اسماعیل مقبولی کا انتقال

📅 30-07-2023 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
انتقال و تعزیت

ابھی بعد نماز عشاء عزیز گرامی حضرت مولانا سنابل رضا برکاتی مقبولی زید مجدہ (ہانگل شریف، کرناٹک) کے ذریعہ یہ جان کاہ خبر موصول ہوئی کہ موصوف کے نانا جان حضور مناظر اہل سنت ،فاتح گوآ، تلمیذِ اعلی حضرت کشمیری، ابوالعلماء حضرت علامہ الحاج الشاہ قاضی محمد اسماعیل مقبولی علیہ الرحمہ (والد گرامی مقبول العلماء قاضی محمد ابراہیم مقبولی مد ظلہ العالی) کا انتقال پرملال ہو گیا۔ انّا للہ واناالیہ راجعون۔
موصوف صوبہ کرناٹک کی انتہائی عبقری ، علمی و روحانی شخصیت تھیں۔ اعلیٰ حضرت کشمیری حضرت علامہ الشاہ سید مقبول شاہ کشمیری قدس سرہ کے آپ مایہ ناز شاگرد رشید تھے۔ دکّنی علاقوں خصوصاََ کرناٹک اور گوآ میں آپ کی دینی ملّی خدمات قابلِ رشک ہیں۔ ہبلی کرناٹک کے زمانہ تدریس میں فقیر ایک مرتبہ آپ کے شہر ہانگل شریف حاضر بھی ہوا مگر افسوس آپ کی شخصیت سے ناآشنائی کے باعث زیارت وملاقات سے محرومی رہی۔
دعا ہے اللہ جل وعلا آپ کی جملہ خدمات رفیعہ کو قبول فرمائے اور آپ کی بے حساب مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل اور اس پر اجرِ جزیل مرحمت فرمائے۔ آمین!بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم۔

ابرِ رحمت ان کی مرقد پر گہرباری کرے
حشر تک شانِ کریمی ناز برداری کرے

فنا کے بعد بھی باقی ہے شانِ رہبری تیری
خدا کی رحمتیں ہوں اے امیر کارواں تجھ پر

گدائے سرہند
نازش مدنی مرادآبادی غفر لہ
نزیل: فیض آباد، ایودھیا ،اترپردیش، ہند
١٢ محرم الحرام ١۴۴۵ھ/ 30 جولائی 2023 شبِ پیر شریف

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 435 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

خانوادۂ برکاتیہ کا عظیم سانحہ: سید برکات حیدر برکاتی کے انتقال پر ملک بھر میں رنج وغم کی لہر

ضلع کے مدارس میں سید برکات حیدر میاں قادری علیہ الرحمہ کے وصال پر تعزیتی نشست

حضرت سید برکات حیدر برکاتی میاں صاحب کا انتقال، علماے کرام نے پیش کی تعزیت

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز