تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

12 ستمبر کو منایا جائے گا اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کا عرس، 10 سے ہوگی شروعات

📅 02-09-2023 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بریلی

<p>بریلی: اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کا 105 واں عرس رضوی 10، 11 اور 12 ستمبر کو بریلی میں منایا جائے گا۔ عرس کی تمام رسومات درگاہ کے احاطے اور اسلامیہ میدان میں درگاہ کے سربراہ حضرت مولانا الحاج سبحان رضا خان (سبحانی میاں) کی سرپرستی اور سجادگان مفتی احسن رضا قادری (احسن میاں) اور سید آصف میاں کی نگرانی میں ادا کی جائیں گی۔ میڈیا انچارج ناصر قریشی نے بتایا کہ عرس کا آغاز پرچم کشائی کی تقریب سے ہوگا۔اختتام12 ستمبر کو 2 بجکر 38 منٹ پر آل حضرت کے کل شریف کے ساتھ ہوگا۔
10 ستمبر بروز اتوارکوعرس کا آغاز پرچم کشائی کی تقریب سے اسلامیہ میدان میں ہوگا۔ اس سے قبل اعظم نگر میں واقع حاجی اللہ بخش کی رہائش گاہ سے نکلنے والا جلوس شام 4 بجے درگاہ کے ڈیکوریٹر مفتی احسن میاں کی قیادت میں بہاری پور ڈھلوان سے ہوتا ہوا کمار ٹاکیز، اندرا مارکیٹ سے ہوتا ہوا درگاہ پہنچے گا۔ یہاں سلامی کے بعد جلوس درگاہ کے سربراہ حضرت سبحانی میاں کی قیادت میں واپس اسلامیہ میدان پہنچے گا۔ دنیا بھر کے علمائے کرام کی موجودگی میں حضرت سبحانی میاں یہاں پرچم کشائی کی رسم ادا کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی عرس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ نماز مغرب کے بعد محفل میلاد ہو گی۔ رات دس بجکر ۳۵؍ منٹ پر اعلیٰ حضرت کے بڑے صاحبزادے حجۃ الاسلام کی کل شریف کی رسم ادا کی جائے گی۔ اس کے بعد حضرت احسن میاں، مفتی عقیل رضوی، مفتی سلیم نوری، مفتی سید کفیل ہاشمی، مفتی معین الدین، مفتی افروز عالم، قاری عبدالرحمٰن قادری، مفتی انور علی، مولانا ڈاکٹر اعجاز انجم کی زیر نگرانی نعتیہ مشاعرہ شروع ہوگا۔ مفتی سلیم نوری بریلوی نے کہا کہ مشاعرے میں ملک و بیرون ملک کے شعراء اپنے اپنے کلام پیش کریں گے۔ مشاعرہ رات گئے تک جاری رہے گا۔
11 ستمبر بروزپیر کو بعد نماز فجر قرآن خوانی ہوگی، اس کے بعد کانفرنس، صبح 9بجکر ۵۸؍ منٹ پرر ریحان ملت اور ساڑھے دس بجے مفسر اعظم کی کل شریف کی تقریب ہوگی۔ اس کے بعد باہمی ہم آہنگی کانفرنس ہوگی۔ پروگرام اور چادر پوشی کا عمل دن بھر جاری رہے گا۔ رات میں عالمی شہرت یافتہ علمائے کرام کی تقریریں ہوں گی۔ مفتی اعظم ہند کی کل شریف تقریب دوپہر ایک بجکر 40 منٹ تک ادا کی جائے گی۔
12 ستمبر بروزمنگل- بعد نماز فجر قرآن خوانی۔ نعت و منقبت و تقریر کا سلسلہ صبح 8 بجے سے شروع ہوگا۔ جوڈھائی بجےتک جاری رہے گا۔ عرس کے تین روزہ اعلیٰ حضرت کے کل شریف پر ختم ہوں گے۔
عرس کے تمام انتظامات کی کمان راشد علی خان، مولانا زاہد رضا، پرویز نوری، اجمل نوری، طاہر علوی، شاہد نوری، اورنگزیب نوری، حاجی جاوید خان، منظور رضا، آصف رضا، شان رضا، سید فیضان علی، یونس گدی، رفیق احمد ، خلیل قادری، رئیس رضا، طارق سعید، مجاہد رضا، عشرت نوری، ذیشان قریشی، حاجی عباس نوری، سید مجید علی، سید اعجاز، کاشف سبحانی، فاروق خان، ساجد نوری، گوہر خان، ذوہیب رضا، سبلو علوی، غفورو پہلوان، سرتاج بابا، شہزاد پہلوان، عارف نوری، ایڈووکیٹ کاشف رضا، اجمل خان، سمیع خان، سہیل رضا، شاد رضا، ارباز رضا، جاوید خان، عبدالمجید، آیان قریشی، ثاقب رضا، رومن رضا، ہاجی، فیض قریشی، نعیم نوری، مستقیم نوری، ارشاد رضا، عاصم نوری، اشمیر رضا، فیضی رضا، سلمان رضا، سید جنید، سید فرحت، طاہر چشتی، مرزا جنید، غزالی رضا، فاروق خان، کمال رضا، آصف رضا، غزالی رضا ،جاوید خان، نفیس خان، حاجی شارق نوری، حاجی اظہر بیگ، جنید چشتی وغیرہ کے ہاتھ میں ہوں گے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 232 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

بریلی شریف میں گستاخ نرسمھا نند کے خلاف علمائے اہلسنت کی ھنگامی میٹنگ

رضا اکیڈمی کی جانب سے بریلی شریف میں 1499 سالہ جشن ولادت مصطفیٰﷺ کا پرجوش استقبال

پرچم رسالتﷺ گھر گھر تک لہرا کر ناموس رسالت کے لیے بیداری لانے کا عزم: الحاج محمد سعید نوری

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز