معروف صحافی قاری نورالھدیٰ مصباحی کو صدمہ؛ والدہ کا انتقال
<p>مہراج گنج: ہماری آواز
انتہائی افسوس کےساتھ یہ اعلان کیا جاتاہے قاری نورالہدی مصباحی گورکھپوری ایڈیشن روزنامہ راشٹر سہارا گورکھپور کی والدہ کاانتقال ہوگیا ہے۔
اللہ تبارک وتعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اورانھیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے جملہ لواحقین کوبالعموم اور آپ کو بالخصوص صبرجمیل واجرجزیل عطافرمائے آمین یارب العالمین
ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرآبائی وطن آراضی چلبلواں بھہٹ بازار میں اداکی جائے گی۔
ابھی حضرت علامہ قاری نورالہدیٰ مصباحی اپنے والد گرامی مرتبت مولانا منور حسین صاحب مصباحی کے غم کو بھول بھی نہ پاۓ تھے کہ والدہ محترمہ مکرمہ معظمہ بھی داغ مفارقت دے گٸیں یقینا ایک فرمانبردار بیٹا ہی سمجھ سکتا ہے کہ والدین کیا ہوتے ہیں ان کے چلے جانے کے بعد کس قدر زندگی تاریک ہوجاتی ہے کمر ٹوٹ جانے کا مفہوم والدین کے جانے کے بعد ہی معلوم ہوتاہے بہر حال رب قدیر کی مشیت میں کسی کو مجال دم زدن نہیں قانون قدرت بھی ہے کل نفس ذاٸقة الموت
قاری صاحب کی والدہ کے انتقال پرملال کی خبر سے پورا طبقہ اہل علم کا سوگوار ہے۔
رب قدیر قاری صاحب کی والدہ مکرمہ کو غریق رحمت ومغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماۓ اور جملہ اہل خانہ اور اعزہ واقربا۶ بالخصوص قاری صاحب کو صبر جمیل اور اجر جزیل و بے مثیل عطا فرمائے۔ آمین</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

تدبیر فاروقی کا عکس جمیل ہے تدبیر حافظ ملت: مفتی قاضی فضل رسول مصباحی

تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام اتحاد ائمہ کانفرنس کا انعقاد

خطیب الہند حضرت مفتی نظام الدین احمد نوری نور اللہ مرقدہ کی سالانہ فاتحہ 24 مئی کو
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 3 ویوز