تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

اعلیٰ حضرت کی سیرت اور فتاویٰ پر پوری دنیا میں تحقیق جاری: سراج نظامی

📅 30-08-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
گورکھ پور

گورکھپور، 106واں عرسِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ جمعرات سے شروع ہو رہا ہے، پہلے روز مدرسہ دارالعلوم حسینیہ دیوان بازار میں طلبا نے محفل منعقد کر اعلی حضرت کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا، حافظ شاہد رضا نے قرآن پاک کی تلاوت اور حافظ محمد شارق نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

خصوصی مقرر محمد سراج احمد نظامی نے کہا کہ اعلیٰ حضرت کی سیرت اور فتاویٰ پر پوری دنیا میں تحقیق ہو رہی ہے، آج پوری دنیا میں عرس اعلیٰ حضرت منایا جا رہا ہے جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ آج دنیا کے کونے کونے میں اعلیٰ حضرت کے چاہنے والے موجود ہیں، اعلیٰ حضرت کا "فتاویٰ رضویہ" اسلامی قانون (فقہ حنفی) کا انسائیکلوپیڈیا ہے، اعلیٰ حضرت نہ صرف دینی اور دنیاوی معاملات میں مہارت رکھتے تھے بلکہ سائنس اور ریاضی کے تمام مضامین میں بھی صاحب ید طولی تھے، آج دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر تحقیق جاری ہے اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی جارہی ہیں، محفل میں محمد نور عالم، گل محمد، ابرار، آصف، قیصر رضا، عاصم، وحید اللہ، عیان، عزیز اللہ، آصف رضا، افضال حسین وغیرہ موجود رہے۔

قاضی جی کی مسجد اسماعیل پور میں دعوت اسلامی انڈیا کی طرف سے عرس اعلیٰ منایا گیا، لنگر تقسیم کیا گیا، خصوصی مقرر فرحان عطاری نے کہا کہ اعلیٰ حضرت سچے عاشق رسول ہیں، آپ کو پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم، صحابہ کرام، اہل بیت اور اولیا کرام کی شان میں ذرا سی بھی توہین پسند نہیں تھی، اعلیٰ حضرت نے ہمیشہ آپس میں اتحاد، اتفاق، ہم آہنگی اور محبت کا پیغام دیا، اعلیٰ حضرت نہ صرف مذہبی رہنما تھے بلکہ ایک عظیم سماجی مصلح بھی تھے، آخر میں درود و سلام پڑھ کر ملک میں امن و امان کے لیے دعائیں مانگی گئیں، محفل میں مبصر عطاری، شہزاد عطاری سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔

"علم، ایمان اور اعلیٰ حضرت" کتاب کا رسم اجرا آج

قاری محمد انس قادری رضوی کی ہندی میں لکھی گئی مشہور عالم دین اعلی حضرت امام احمد رضا خاں علیہ الرحمہ کی حیات پر لکھی گئی کتاب "علم، ایمان اور اعلیٰ حضرت" کا اجرا علما کرام کی جانب سے 30 اگست بروز جمعہ دوپہر 2:45 بجے چشتیہ مسجد بخشی پور میں کیا جائے گا۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 488 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

تحریک آزادی کی تاریخ میں صحافیوں کا ایک سنہری حصہ رہا ہے: اجیت یادو

جامعہ الاصلاح اکیڈمی میں الوداعی تقریب منعقد، جونیئر طلبا نے سینئرز کو کہا الواع

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز