تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

"علم، ایمان اور اعلی حضرت" کتاب کی رسم اجرا علما کے ہاتھوں مکمل

📅 31-08-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
گورکھ پور

گورکھپور، عرسِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں علیہ الرحمہ کے موقع مجلس اصحاب قلم کے زیر اہتمام ہندی زبان میں شائع ہونے والی کتاب ’’علم، ایمان اور اعلیٰ حضرت‘‘ کی رسم اجرا مفتی شہر اختر حسین منانی و نائب قاضی مفتی محمد اظہر شمسی نے بعد نماز جمعہ چشتیہ مسجد بخشی پور میں کیا، کتاب میں اعلیٰ حضرت کی زندگی، تعلیمات اور عظیم کارناموں پر روشنی ڈالی گئی ہے، اسی کے ساتھ کتاب کی 1100 مفت کاپیاں تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

نوجوان مصنف قاری محمد انس قادری رضوی کی تحریر کردہ کتاب ’’علم، ایمان اور اعلیٰ حضرت‘‘ کی تقریب رونمائی کے موقع پر محفل بھی منعقد ہوئی۔

جس میں خصوصی مقرر مفتی اختر حسین منانی نے کہا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ نے 56 سے زائد موضوعات پر ایک ہزار سے زائد کتابیں لکھیں، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان ایک مجدد، محدث، مفتی، عالم، حافظ، ادیب، شاعر، ماہر لسانیات، اور سماجی مصلح تھے، اعلیٰ حضرت دین اسلام، سائنس، معیشت، ریاضی، حیاتیات، جغرافیہ، فلسفہ، شاعری، طب، کیمسٹری، فزکس، باٹنی، ارضیات سمیت 55 سے زائد مضامین کے ماہر تھے۔

انہوں نے کہا کہ امام احمد رضا خان نے دنیا کے بہت سے بڑے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انہیں حل کرکے دنیا کے سامنے پیش کیا، وہ عصری مسائل پر بھی مضبوط دلائل کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے تھے، جن پر لوگ آج تک عمل پیرا ہیں۔

صدارت کرتے ہوئے نائب قاضی مفتی محمد اظہر شمسی نے کہا کہ اعلیٰ حضرت کی زندگی اور کارناموں پر تحقیق دنیا کی تقریباً سو یونیورسٹیوں میں ہو جاری ہے، جیسے جیسے تحقیق آگے بڑھ رہی ہے آپ کی زندگی اور سائنسی کارناموں کے بارے میں نئے حقائق سامنے آرہے ہیں، اعلیٰ حضرت نے اسلام، سائنس، معیشت اور دیگر بہت سے موضوعات پر ایک ہزار سے زائد کتابیں لکھیں، ان کا فکری اثر اُس زمانے میں قاضی مکہ، مفتی مکہ، امام حرم، قاضی مدینہ، علمائے شام، عراق و مصر سب آپ کی تعریف میں رطب اللسان تھے۔

قاری محمد انس رضوی نے کہا کہ کتاب میں اعلیٰ حضرت کی زندگی اور کارناموں کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مختصراً پیش کیا گیا ہے، یہ کتاب نئی نسل کو اعلیٰ حضرت کے بارے میں جاننے میں مدد دے گی، سب کو یہ کتاب پڑھنی چاہیے، اعلیٰ حضرت کسی ایک ذات کا نام نہیں بلکہ وہ ایک نقطۂ نظر، انجمن، کتب خانہ، علم و حکمت کے آفتاب اور شریعت و طریقت کے ماہر تھے، اعلیٰ حضرت ایک اچھے مفتی، استاد، محقق، مقرر، مصنف، مناظر، مؤلف، مفسر، محدث، ادیب اور فصیح و بلیغ فقیہ تھے، وہ علم کا ایک ٹھاٹھیں مارتا سمندر تھے، علامہ اقبال نے اعلیٰ حضرت کے بارے میں کہا تھا کہ اعلیٰ حضرت اپنے زمانے کے امام ابو حنیفہ ہیں۔

قاری انس کو مفتی معراج احمد قادری، قاری شرافت حسین قادری، مولانا دانش رضا اشرفی، حافظ و قاری ایاز احمد، نور محمد دانش، عزیر خان، شمیم خان، شمسیر، مولانا محمود رضا قادری، حافظ رحمت علی نظامی، سید ندیم احمد، علی غضنفر شاہ، حافظ سیف علی، حافظ اشرف رضا، ایڈووکیٹ ایس ایف احمد، منور احمد، نہال احمد، محمد ادہم، ماہر تعلیم خیر البشر، عاقب انصاری، حاجی جلال الدین قادری، حاجی سراج احمد، مناظر حسن، نذیر احمد، انضمام خان، احمد عاطف، محمد اعظم، نوید عالم، علی حسن، ایڈووکیٹ اعظم، ایڈووکیٹ توحید احمد، محمد زید، ساحل، سید حسین احمد، شاداب احمد صدیقی وغیرہ نے مبارکباد پیش کی۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 500 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

تحریک آزادی کی تاریخ میں صحافیوں کا ایک سنہری حصہ رہا ہے: اجیت یادو

جامعہ الاصلاح اکیڈمی میں الوداعی تقریب منعقد، جونیئر طلبا نے سینئرز کو کہا الواع

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز