میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی بہاروں میں نوری مشن کی 150ویں اشاعت "تفسیر سورة الکوثر" منظر عام پر

شانِ رسالت ﷺ میں علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کی ’’تفسیر سورۃُ الکوثر‘‘

مالیگاؤں: رسول اللہ ﷺ کی آمد آمد کی خوشی منانا کتاب و سنت سے ثابت پاکیزہ عمل ہے۔ اسی مناسبت سے ناموسِ رسالت ﷺ میں ادب و احترام کی جذبۂ شوق کو پروان چڑھانے کی غرض سے نوری مشن کی 150؍ویں اشاعت ’’تفسیر سورۃُ الکوثر‘‘ منظر عام پر ہے۔ عشق رسول ﷺ کی خوشبو سے معطر یہ ’’تفسیر سورۃُ الکوثر‘‘ علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کے محققانہ قلم سے منصۂ شہود پر ہے۔ ’’تفسیر سورۃُ الکوثر‘‘ عام فہم اور آسان و جامع ہے۔ اِس مختصر تفسیر میں جہانِ معنی آباد ہے۔ محبوب پاک ﷺ کی عظمتوں کا درخشاں و تابندہ بیان ہے۔ موجودہ دور میں سمتوں میں رسول اللہ ﷺ کی توہین کی آلودہ فضا تشکیل دی جا رہی ہے۔ تمام باطل قوتیں اِس میں شریک ہیں۔ ضروری ہے کہ ایسی کتابیں شائع کی جائیں کہ رسول اللہ ﷺ کا احترام و ادب دل ودماغ میں راسخ ہو۔ اسی پاکیزہ جذبے کے ساتھ امین ملت حضرت ڈاکٹر سید محمد امین میاں مارہروی صاحب قبلہ کی سرپرستی میں نوری مشن/اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر نے اس کتاب کی اشاعت کی۔ کتاب کے اخیر میں ’’عیدوں کی عید‘‘ کے عنوان سے پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد کا مقالہ بطورِ ضمیمہ شامل ہے جس میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے اہتمام میں37؍دلائل ذکر کیے گئے ہیں۔ بِلاقیمت حصول کے لیے مدینہ کتاب گھر مدینہ مسجد مالیگاؤں رابطہ کریں۔

9325028586

9273574090

7588815888

تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

نوری مشن کی 151؍ویں اشاعت ’’سُنّت خیرالانام ﷺ‘‘ منظر عام پر

سہ ماہی عرفان رضا کا خصوصی شمارہ "مصلح اعظم نمبر" منظر عام پر۔ یہاں سے حاصل کریں پی۔ڈی۔ایف

"قرآن، سائنس اور امام احمد رضا" نوری مشن کی 149ویں اشاعت منظر عام پر
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 3 ویوز