گولا بازار میں شان و شوکت کے ساتھ مدرسہ جامعہ رضویہ اہل سنت کا جلوس محمدی نکلا
<p>گولا بازار،گورکھپور: قصبہ گولا بازار میں آج پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت پر عید میلاد النبی کا جشن بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر شہر کے دونوں مدرسوں کے ساتھ ساتھ قصبہ کی دیگر کمیٹیوں نے جلوس محمدی نکالا۔
ڈاک بنگلہ روڈ پر واقع مدرسہ جامعہ رضویہ اہل سنت کا جلوس آج صبح 8 بجے جامعہ کے صحن میں صلوٰة و سلام پڑھ کر پرنسپل مولانا صدیق قادری صاحب کے زیر صدارت جامعہ کے مین گیٹ سے نکلا اور عید گاہ، چوک، مین چوک، سرائے، تھانے ہوتے ہوئے رام لیلا میدان تک پہنچ کر واپس لوٹا، پھر سنیما موڑ، پرانا گاندھی آشرم، گئوشالہ محلہ ہوتے ہوئے چند چوراہے پر پہنچنے کے بعد جامعہ کی طرف واپس ہوا اور تقریباً 11:30 بجے جامعہ واپس پہنچا۔ جہاں محفل میلاد کا اہتمام ہوا، قاضی شہر مفتی شعیب رضا صاحب نے جلوس محمدی کی تاریخی حیثیت پر روشنی ڈالی، آپ کے بیان کے بعد صلوٰة و سلام پڑھا گیا اور ملک و ملت میں امن و سکون، اور بھائی چارے کے لیے دعا کی گئی۔
جلوس میں جامعہ کے بچوں، اساتذہ؛ مولانا حامد علی، مولانا ریاض احمد، قاری غیاث الدین برکاتی، ماسٹر عباس شیخ، ماسٹر شاہد رضا، جناب رفیق احمد، جناب قمرالدین صاحب، معلمہ زرینہ خاتون، معلمہ شبینہ بانو، معلمہ ریشمہ بانو، معلمہ گل افشاں بانو سمیت جامعہ کے اراکین اور قصبہ کے سرکردہ حضرات شامل رہے۔
جلوس کے کامیاب اختتام کے بعد جامعہ کے پرنسپل مولانا صدیق قادری نے پولس انتظامیہ سمیت عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

تحریک آزادی کی تاریخ میں صحافیوں کا ایک سنہری حصہ رہا ہے: اجیت یادو

جامعہ الاصلاح اکیڈمی میں الوداعی تقریب منعقد، جونیئر طلبا نے سینئرز کو کہا الواع
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز