15 اکتوبر کو منائی جائے گی گیارہویں شریف، قاضی شہر گولا بازار کا اعلان
<p>گولا بازار: 4 اکتوبر
آج شام سورج غروب ہوتے ہی اسلامی و قمری مہینے ربیع الاول شریف کا اختتام ہوچکا ہے اور نئے قمری مہینے ربیع الآخری کی آمد ہوچکی ہے۔ اس مہینے کی گیارہ تاریخ کو پوری دنیا میں بسنے والے مسلمان عقیدت و احترام کے ساتھ شہنشاہ قطب و ابدال غوث اعظم الشاہ شیخ عبدالقادر جیلانی بغدادی رحمة اللہ علیہ کے نام نذر و نیاز کرتے ہیں۔ چوں کہ کل مورخہ 29 ربیع الاول کو ملک بھر میں کہیں چاند نظر نہیں آیا تھا اس لیے آج 30 ربیع الاول تھی اور اب سورج غروب ہوتے ہی ربیع الآخر کا آغاز ہوچکا ہے۔ ایسے میں قاضی شہر حضرت مفتی شعیب رضا صاحب نظامی نے اعلان کیا ہے کہ امسال گیارہویں ربیع الآخر 15 اکتوبر بروز منگل کو ہے۔
ساتھ ہی آپ نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اس دن خوب عبادت و ریاضت کریں اور حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے نام فاتحہ خوانی کریں نیز برائیوں اور فضول کاموں سے بچیں۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

تحریک آزادی کی تاریخ میں صحافیوں کا ایک سنہری حصہ رہا ہے: اجیت یادو

جامعہ الاصلاح اکیڈمی میں الوداعی تقریب منعقد، جونیئر طلبا نے سینئرز کو کہا الواع
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز