عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا حضرت صوفی نظام الدین کا عرس مبارک

سنت کبیر نگر: عظیم صوفی بزرگ محی السنہ عارف باللہ خطیب البراهین علامہ شاہ صوفی محمد نظام الدین قادری برکاتی محدث بستوی علیہ الرحمہ کا گیارہواں سالانہ عرس نظامی خانقاہ قادریہ برکاتیہ رضویہ نظامیہ اگيا شریف میں بڑے تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا۔

عرس کی تمام تقریبات صاحب سجادہ حبیب العلماء علامہ شاہ صوفی محمد حبیب الرحمٰن رضوی کی سرپرستی اور نبیرہ خطیب البراهين مولانا ضیاءالمصطفی نظامی کی زیر نگرانی منعقد ہوئیں۔

عرس کی تقریبات کا آغاز 3 نومبر بروز اتوار بعد نماز فجر قرآن خوانی سے ہوا، بعد نماز ظہر نظامی منزل سے جلوس چادر نکل کر اپنے روایتی راستوں سے ہو کر خانقاہ نظامیہ پہونچا۔ فاتحہ خوانی ہوئی اور وابستگان کے لیے صاحب سجادہ کی نگرانی میں حلقہ ذکر کی مجلس آراستہ ہوئی۔

بعد نماز عشاء عالمی نظامی کا نفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملک و بیرون ملک سے آنے والے علماء و مشائخ کے نورانی بیانات ہوئے اور شعراء نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔

آج صبح بعد نماز فجر قرآن خوانی ہوئی اور صبح 8 بجے قل شریف، فاتحہ خوانی اور صاحب سجادہ کی دعا پر عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہوئیں۔

تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر

انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مطالبے پر ایم ایل اے نے صحافیوں کو سولر لائٹس کا تحفہ دیا

عرس حضور خطیب البراھین و نظامی کانفرنس 3 نومبر سے
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 3 ویوز