تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

تحقیقی کتاب’’مسئلۂ افضلیت اور مشائخ مارہرہ مطہرہ‘‘ منظر عام پر

📅 17-11-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ایٹہ

<p>عرس قاسمی برکاتی میں حضور امین ملت کے بدست نوری مشن کی اشاعت کا اجراء</p>
<p>مارہرہ/ایٹہ(پریس ریلیز)</p>
<p>اکابر خانقاہِ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ نے اپنے اپنے عہد میں عقائد اہل سنت کی ترجمانی کی۔ مسئلۂ افضلیت میں بھی مشائخ کرام کا موقف واضح رہا۔ اِس زمانے میں جب کہ تفضیلی فتنہ بعض خانقاہوں میں سر اُبھار رہا ہے؛ ضروری ہے کہ اکابر اہل سنت بالخصوص مشائخ مارہرہ مطہرہ کی تعلیمات کو عام کیا جائے، اسی غرض سےحضرت مفتی شاداب احمد صاحب امجدی برکاتی(استاذ جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف) نے ایک تحقیقی کتاب ’’مسئلۂ افضلیت اور مشائخ مارہرہ مطہرہ‘‘ تصنیف کی، جس کا اجراء خانقاہِ برکاتیہ کے سجادہ نشین حضور امین ملت پرفیسر سید محمد امین میاں قادری مارہروی صاحب قبلہ کے بدست عرس قاسمی میں بوقتِ قل شریف عمل میں آیا۔ اس موقع پر منبر نور پر حضور اشرف میاں، حضور نجیب میاں، حضور امان میاں اور مشائخ کرام و علمائے اہل سنت موجود تھے۔ 128؍ صفحات پر مشتمل اس کتاب کو نوری مشن/اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر نے حضور امین ملت کی سرپرستی میں152؍ویں اشاعت کے بطور منصۂ شہود پر لایا۔ کتاب سنجیدہ، فکر انگیز اور مدلل ہے۔ افضلیت سیدنا حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ پر کتاب و سنت نیز اکابرِ مارہرہ مطہرہ و بلگرام شریف سے لے کر موجودہ بزرگوں میں حضور امین ملت، حضور رفیق ملت، حضور امان میاں تک کے موقف کو بیان کر دیا گیا ہے۔ اس بابت حضور امین ملت کا یہ اقتباس بڑی اہمیت کا حامل ہے: ’’عزیزم مولانا شاداب احمد امجدی کی یہ تالیف جو انہوں نے خانوادۂ برکاتیہ کے مشائخ کے اقوال کے حوالے سے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مرتبۂ افضلیت پر لکھنے کی جو کوشش کی ہے، اس کے لیے انہیں یوں بھی مبارک باد ہے کہ انہوں نے خانوادۂ برکاتیہ کے مشائخ کی حیات و خدمات کا عرق ریزی کے ساتھ مطالعہ کر کے اس عنوان پر خانقاہِ برکاتیہ کے اکابرین کے موقف کو پیش کیا۔‘‘ (مسئلۂ افضلیت، ص7)…کتاب پر حضور امین ملت، حضور محدث کبیر، حضور رفیق ملت، مفتی اختر حسین قادری، مفتی شمشاد احمد مصباحی، مولانا شہباز احمد مصباحی کی تقاریظ موجود ہیں۔ کتاب کو منبرِ نور پر موجود علما و مشائخ کو پیش کیا گیا؛ جن میں خصوصیت سے حضرت سید حسین میاں بلگرام شریف، شہزادۂ صدر الشریعہ حضرت مفتی بہاء المصطفٰی، خیر الاذکیاء حضرت علامہ محمد احمد مصباحی، حضرت مولانا حنیف خان بریلوی، مولانا عبدالمبین نعمانی، مولانا صدر الوریٰ قادری، مولانا نفیس احمد مصباحی، مفتی نسیم مصباحی، مولانا مسعود برکاتی، مولانا زاہد سلامی، مولانا اختر کمال، مولانا توفیق احسن اساتذۂ جامعہ اشرفیہ مبارک پور، مولانا حنیف کان پوری، مولانا جنید مصباحی البرکات علی گڑھ وغیرہ تشریف فرما تھے۔ اس اہم اشاعت پر اہلِ علم و دانش نے مفتی شاداب احمد امجدی و ناشر کو کلماتِ تبریک و تہنیت پیش کیے۔
مذکورہ اطلاع دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤشریف کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 550 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

یوم آزادی کے موقع پر جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف میں پرچم کشائی کی گئی، تقریب کا اہتمام

خانوادہ برکات کو صدمہ؛ جواں سال شہزادے کا انتقال

مفتی شاداب احمد صاحب امجدی برکاتی کی کتاب "مسئلہ افضلیت اور مشائخ مارہرہ مطہرہ" منظر عام پر

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز