تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

اس ہفتہ خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ سے منسوب "لنگرِ رسول" کی تقسیم سے اسکولی طلبہ و اہلیانِ محلہ نے استفادہ کیا

📅 02-12-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
مہاراشٹرا

<p>مالیگاؤں: حضرت سیدنا امام زین العابدین رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں: نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: میں آدم علیہ السَّلام کی تخلیق سے چودہ ہزار سال پہلے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے یہاں نور تھا۔ اسی طرح حضور نبیِّ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جب اللہ عَزَّوَجَلَّ نے حضرت آدم علیہ السَّلام کو پیدا فرمایا تو ان کے بیٹوں کو باہم فضیلت دی۔ آپ علیہ السَّلام نے ان کی ایک دوسرے پر فضیلت ملاحظہ فرمائی۔ (پھرحضورِ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:) آدم علیہ السَّلام نے سب سے آخر میں مجھے ایک بلند نور کی صورت میں دیکھا تو بارگاہِ الٰہی میں عرض کی: اے میرے رب یہ کون ہے؟ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا: یہ تمہارا بیٹا احمد ہے، یہ اوّل بھی ہے، آخر بھی ہے اور یہی سب سے پہلے شفاعت کرنے والا ہے۔ یہ اور اس طرح کے بہت سے اقوال و احادیث ہیں جن میں اس بات کا تذکرہ ملتا ہے کہ اللہ عزوجل اور اس کے محبوب انبیاء و رُسل نے بار بار محبوبِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ پاک اور بعثتِ مبارکہ کا چرچا کیا اور ہم غلامانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ذہن دیا کہ اگر اللہ کی رضا چاہتے ہوتو اس کے محبوب کا ذکرِ خیر کثرت سے کرتے رہو۔ یہی وجہ ہے کہ عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہر دور میں آپ کی ولادتِ پاک کا ذکرِ مبارک بار بار کرتے رہے ہیں۔ اسی ذکرِ ولادت کو آگے بڑھاتے ہوئے "لنگرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم" کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ اس تقسیم کے ذریعہ بار بار ذکرِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی زبانوں پر آتا رہے۔ ان جملوں کا اظہار رضا اکیڈمی کے اہم رکن رضوی سلیم شہزاد نے "لنگرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم" کی تقسیم کے گیارہویں ہفتہ کیا۔ آپ نے مزید کہا کہ ہم اور آپ ایسے خوش نصیبوں میں سے ہیں جنہیں ہر پیر کو محبوبِ خدا کی ولادتِ مبارکہ کا جشن منانے کی سعادت حاصل ہورہی ہے اور اس عظیم سعادت کے حصول میں وہ بھی شامل ہیں جو کسی طرح دامے درمے قدمے سخنے اس لنگرِ رسول کے انعقاد کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ مسجد و مدرسہ اہلسنت نوری عارج خلیل مالیگاؤں کی انتظامیہ و ٹرسٹیان کی کوششوں سے پندرہ سو سالہ جشن ولادتِ رسول کا اہتمام ہر پیر کو لنگرِ رسول کی تقسیم کی صورت میں کیا جاتا ہے جہاں سے کثیر تعداد میں ضرورت مند لنگر کا کھانا تناول کرتے ہیں اور انتظامیہ و معاونین کو دعاؤں سے نوازتے ہیں۔ اس پیر کو مالیگاؤں میں لنگرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تقسیم کا یہ گیارہواں ہفتہ تھا۔ معمول کے مطابق لنگر کی تقسیم سے قبل خطیب و امام مسجد نوری عارج خلیل حافظ شریف احمد رضوی نے قل خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا اور اس کا ثواب رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہِ عالی ناز میں پیش کرنے کے ساتھ بارگاہِ غریب نواز و کل اولیائے کرام میں نذر کیا، مرحوم شعبان مستری، خورشید مستری اور اُن کی اہلیہ و اہل خانہ کے لئے ایصالِ ثواب کیا گیا اور مسلمانانِ عالم کی خوشحالی، شادابی اور امن کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر رضا اکیڈمی کے امتیاز خورشید اور رضوی سلیم شہزاد کے علاوہ شوکت سیٹھ اسٹیل، عرفان تانبولی، حافظ شہزاد رضوی، رئیس قریشی، کلیم قریشی، اصغر بابا، اسحق بابا، محبوب قریشی، شریف دادا، رضوی نواز قریشی، مشرف خان، تنویر جہانگیر، ساجد میمن وغیرہ حاضر رہے۔ تمام حاضرین نے فرداً فرداً لنگر کی تقسیم کی سعادت حاصل کی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 257 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ

ہر پیر کو لنگرِ رسول کی تقسیم، رضا اکیڈمی ممبئی کے پینسٹھ ہفتے اور مسجد نوری عارج خلیل مالیگاؤں کے تیرہ ہفتے مکمل

حکومت کے دباؤ کے باوجود بابری مسجد کی یوم شہادت پر ممبئی کی سڑکیں اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز