تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

پسماندہ طبقات کوتحفظات کے بغیر انتخابات پر عوامی تحریک کا اعلان

📅 18-06-2025 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
حیدرآباد و تلنگانہ

ہر گاؤں،ہر پنچا یت اور ہر وارڈ میں سینکڑوں نامزدگیاں داخل کرنے کا انتباہ

بی سی بلز کے معاملے میں کانگریس اور بی جے پی سنجیدہ نہیں۔17 جولائی کو ریل روکو احتجاج

تلنگانہ وکاس یاترا محض ایک تماشہ۔ عوام اعتبار نہیں کریں گے

دہلی کے دوروں پر چیف منسٹر ریونت ریڈی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مستحق

بولا پلی میں مجوزہ پراجیکٹ سے نلہ ملہ کے جنگلات کو شدید خطرہ لاحق۔ تلنگانہ جاگروتی عدالت سے رجوع ہوگی

صرف خطوط لکھنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ مرکز میں سخت موقف اپنایا جائے

آپریشن کگار کو روکا جائے۔ ماؤ نوازوں سے مذاکرات پر زور

گوداوری کے پانی پر آندھرائی قائدین کے تبصرے قابل مذمت۔ کے کویتا کی پریس کانفرنس

صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا نے بی سی بل، ریاستی حکومت کی ناکامیوں اور آندھرا کے وزراء کے تلنگانہ مخالف بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ وہ آج پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ کویتا نے کہا کہ اگر پسماندہ طبقات کو 42 فیصد تحفظات دیئے بغیر انتخابات کا اعلان کیا گیا تو ہر گاؤں، ہر پنچایت، ہر وارڈ میں سینکڑوں نامزدگیاں داخل کروائی جائیں گی اور یہ احتجاج ایک بڑی عوامی تحریک کی شکل اختیار کرے گا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی پر تنقید کی اور کہا کہ وہ دہلی کے سب سے زیادہ دورہ کرنے والے وزیر اعلیٰ کے طور پر گنیز بک ورلڈ ریکارڈ کے حق دار ہیں،ریونت ریڈی نے ایک بار بھی وزیر اعظم سے بی سی بل پر بات نہیں کی۔ کویتا نے کہا کہ ریونت ریڈی بی سی بل پر سنجیدہ نہیں ہیں اور بی جے پی کی"تلنگانہ وکاس یاترا" محض ایک تماشہ ہے۔ جب تک بی جے پی بی سی بل کی حمایت نہیں کرتی، عوام ان کی یاتراؤں پر بھروسہ نہیں کریں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ 17 جولائی کو بی سی تحفظات کے حق میں ریاست گیر "ریل روکو" احتجاج منظم کیا جائے گا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ 16، 17 اور 18 جولائی کے اپنے سفری پروگرامس مؤخر کر دیں۔ مختلف بی سی، ایس سی اور ایس ٹی تنظیمیں بھی اس احتجاج کی حمایت کر رہی ہیں۔گوداوری کےپانی پر آندھرا پردیش کے وزیر این راما نائیڈو کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ گوداوری کے پانی کو ضائع ہونے سے بچاتے ہوئے اسے تلنگانہ کے کھیتوں تک پہنچانا سابق وزیر اعلیٰ کے سی آر کا ویژن رہا ۔کے سی آر نے تپالاکلگوڑم کو ندیوں کے سنگم کی مرکزی جگہ بنانے کی تجویز پیش کی تھی تاکہ چند اضلاع کو وافر مقدار میں پانی فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ چندرابابو نے پہلے بھی تلنگانہ کے پراجیکٹس کی مخالفت کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں مقدمے درج کروائے تھے جبکہ ریونت ریڈی ان سے ساز باز کر کے ریاست سے غداری کر رہے ہیں۔ ریونت ریڈی بَنکچرلہ پراجیکٹ پر خاموش ہیں، جبکہ آندھرا کی حکومت نے اس پراجیکٹ پر پی ایف آر مرکز کو پیش کیا ہے۔بولاپلی میں مجوزہ 150 ٹی ایم سی کے ذخیرے آب سے نلہ ملہ کے جنگلات کو شدید خطرہ لاحق ہے، جس کے خلاف تلنگانہ جاگروتی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔ کویتا نے ریونت ریڈی کو چیلنج کیا اور کہا کہ اگر وہ خود کو "نلہ ملہ کا شیر" کہتے ہیں تو وہ اس پراجیکٹ کو رکوا کر دکھائیں۔کویتا نے کہا کہ ریونت ریڈی فوری طور پر مرکز سے اپیکس کونسل کااجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کریں۔ صرف خطوط لکھنے سے پراجیکٹس نہیں رکیں گے، حکومت کو دہلی میں مضبوط موقف اپنانا ہوگا۔آخر میں کویتا نے حالیہ انکاؤنٹر میں ہلاک گاجرلا روی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ "آپریشن کگار" کو روکے اور ماؤ نوازوں سے بات چیت کرے تاکہ خونریزی کا خاتمہ ہو سکے۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 62 قارئین📊 0 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

حضرت فضیلت جنگ علیہ الرحمہ کی علمی و اصلاحی خدمات ناقابل فراموش

اصلاحِ معاشرہ کی تحریک کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے نبوی منہج اختیار کرنا ضروری

اغیار کو اسوۂ نبوی سے واقف کروانے کی ضرورت۔ مولانا ممشاد پاشاہ کا خطاب

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز