جامعہ حنفیہ رضویہ کے طلبہ نے شعبان کا روزہ رکھ کر کورونا سے نجات کی دعا مانگی
<p>مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 29 مارچ، (ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) شہر پرتاب گڑھ کے کنڈہ تحصیل کے مانکپور کے جامعہ حنفیہ رضویہ کے معصوم طلبہ نے شعبان کا روزہ رکھکر ملک میں پھیلے ہوئے کورونا جیسی مہلک وبا اور ملک میں امن وسلامتی کی دعا مانگی، طلبہ نے مشترکہ طور پر کہا کہ تاریخ اسلام میں شب برات کی اہم شب ہے جہاں مسجدیں عبادت گزاروں سے معمور ریتاہے، طلبہ نے کہا کہ شعبان کی پندرہوں رات کو قیام کرنے کے ساتھ جو شخص پندرہ شعبان کو دن میں روزہ رکھتا ہے اللہ رب العزت اسکے اعمال میں نے پناہ نیکیوں میں اضافہ فرماتا ہے، طلبہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں امن سلامتی ختم ہے ملک میں رہنے والا ہر انسان کورونا وبا کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کررہاہے، اسکے لئے پندرہویں شعبان کی مقدس رات میں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ہم سب کو اپنے گناہوں پر شرمندہ ہوکر توبہ استغفار کرنا چاہئے کیونکہ اللہ رب العزت کی رحمت سے امید ہے کہ اللہ تعالی اس مقدس رات میں اپنے بندوں کی دعا قبول فرمائے گا طلبہ نے آپنے آخری بیان میں کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ قریب ہے ہم سب کو رمضان کے مقدس مہینہ کا استقبال کرنا ہے اور رمضان کے مقدس مہینہ کے وسیلے سے کورونا وبا اور ملک میں امن وامان اور محبت وبھائ چارگی کی دعا کرنی ہے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

پرتاپ گڑھ کی ہندی کی سینئر کوتری اور اردو کی عظیم شاعرہ ارونیما سکسینہ کو "گیتیکا شری 2023" سمان سے نوازا گیا

جامعہ حنفیہ رضویہ مانکپور میں تنظیم فلاح المسلمین کے زیر اہتمام جشن اعلیٰ حضرت کا اہتمام

مدارس اسلامیہ کو عصری علوم وجدید نصاب تعلیم سے آراستہ کرنا عصر حاضر کی اہم ضرورت ہے: ڈاکٹر محمد احمد نعیمی
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز