تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

منجھاری میں بموقع شادی خانہ آبادی نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا

📅 13-11-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بلرام پور

<p>اترولہ(بلرام پور) : 13 نومبر</p>
<p>مورخہ 12 نومبر بروز منگل بعد نماز عشاء بموقع شادی خانہ آبادی سر زمین منجھاری پوسٹ نندوی اترولہ ضلع بلرام پور میں علامہ محفوظ عالم نوری صاحب قبلہ کے مکان پر نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے قاری عبدالمبین صدیقی نے کی۔ جب کہ صدارت علامہ سراج احمد حشمتی صاحب نے کی ۔اور نظامت مولانا اویس رضا حشمتی صاحب نے کی۔</p>
<p>جب کہ خطاب: خطیب اہل سنت عالم نو جوان علامہ فدا علیمی صاحب نے قرآن کی آیت مبارکہ کے تحت مکمل گفتگو فرمائی۔
آپ نے دوران تقریر کہا کہ لڑکا یا لڑکی جب بالغ ہوجائے تو جلد اس کے جوڑ کا رشتہ ڈھونڈ کر اس کا نکاح کردینا چاہیے، بہ شرطے کہ لڑکا اپنی بیوی کا نفقہ دینے پر خود قادر ہو یا اس کا والد اس کا اور اس کی بیوی کا خرچہ اٹھانے کے لیے تیار ہو، ورنہ گناہ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے اور پھر بھی والدین بلا کسی عذر کے اس کی شادی کرانے میں غیر ضروری تاخیر کریں تو گناہ میں مبتلا ہونے کی صورت میں والدین پر بھی اس کا وبال آئے گا۔ شعرائے کرام میں مولانا حیدر علی فیضی، مولانا معصوم رضا رضوی، مولانا محرم علی، قاری عارف رضا مشاہدی ، مولوی حامد رضا، مولانا محمد قمرانجم فیضی، مولوی انس رضا، وغیرہ نے نعت رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔
سب سے اخیر میں شہزادہ استاذ العلماء علامہ حامد رضا فیضی صاحب قبلہ اترولہ نے خطاب کیا ۔ آپ نے کہا کہ حدیث کا مفہوم ہے کہ جس کے یہاں بچہ پیدا ہو اس کی ذمے داری ہے کہ اس کا اچھا نام رکھے، بالغ ہونے پر اس کی شادی کرائے، اگر شادی نہیں کی اور اولاد نے کوئی گناہ کرلیا تو باپ اس جرم میں شریک اور گناہ گار ہوگا۔</p>
<p>اس لیے نکاح کو آسان عام بنائیں اور مرد عورت کو زنا سے بچائیں۔ جتنا نکاح آسان عام ہوگا زنا کا دروازہ بند ہوگا، جتنا نکاح سخت مشکل ہوگا اتنا ہی زیادہ زنا کا دروازہ کھلے گا۔ نکاح ''ایجاب و قبول'' کے مخصوص الفاظ کے ذریعے مرد و عورت کے درمیان ایک خاص قسم کا دائمی تعلق اور رشتہ قائم کرنا کہلاتا ہے، جو دو گواہوں کی موجودی میں ایجاب و قبول کے صرف دو لفظوں کی ادائی سے منعقد ہوجاتا ہے۔
ان علماء کرام کے علاوہ مولانا حسن فردوسی،مولانا عبدالرب نعیمی، مولانا انوارالدین، مولانا محمد نعیم، مولانا مبارک علی، مولانا شمس الدین نوری اترولہ، وغیرہ موجود تھے اور کثیر تعداد میں تمامی عوام اہلسنت نے شرکت کی ۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Reporter ★★★★★
ق

قمر انجم فیضی

📍 Barabanki

📰 60 پوسٹ👁 12 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

ایم۔ایس۔او۔ ضلع بلرامپور نے سالانہ عرس حافظ ملت منعقد کیا

الجامعۃ القادریہ بچھہوا کا جلسہ دستار بندی اختتام پزیر، بچوں کے سر پر دستار حفظ کا تاج زریں رکھا گیا

تحریک پیغام انسانیت(انڈیا) کے بانی و سربراہ مولانا نظام مصباحی "صدرالافاضل ایوارڈ" سے سرفراز

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز