ہندوؤں کے جلوس میں مورتی بجلی کے تار میں پھنس گئی، کرنٹ لگنے سے 11 ہلاک
<p>زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔</p>
<p>چنئی(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے مندر سے نکلنے والے جلوس کے دوران گاڑی پر رکھی مورتی بجلی کی تار سے ٹکرا گئی اور تار ٹوٹ کر شرکاء پر گر گیا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع تھانجاور کے ایک مندر سے جلوس نکلا۔ جلوس میں ایک گاڑی پر مورتی ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گئی اور بجلی کا تار شرکاء پر گر گیا۔ کرنٹ لگنے سے 11 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں جب کہ دیگر 15 افراد بری طرح جھلس جانے کے باعث زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق عمومی طور پر جلوس کی گزرگاہ پر ہائی ٹینشن لائن بند رہتی ہیں تاہم اس وقت ایسا کیوں نہیں آتا اس کی تفتیش کی جائے گی۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

وقف ترمیمی بل: مسئلہ حل کرنے کے لیے مسلم اسکالرز پر مشتمل خصوصی مشاورتی کمیٹی تشکیل دی جائے

صحابی رسول حضرت تمیم انصاری رضی اللہ تعالی عنہ کی بارگاہ میں صدر رضا اکیڈمی علامہ اسرارفیضی واحدی کی حاضری، ملک وملت کی سلامتی کے لیے دعائیں

مطالعہ قرآن کے بعد مجھ پر حقیقت اسلام منکشف ہو گئی اور اسلام سے محبت ہو گئی، اب مجھے خود سے زیادہ اسلام عزیز ہے: سبریمالا جیاکنتھن
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

مفت یعنی فری میں عمرہ کرنے کا سنہرا موقع
👁 3 ویوز