بارہ بنکی میں سانجھی وراثت کے ذریعہ ساتویں آل انڈیا مشاعرہ و کوی سمیلن کا انعقاد
<p>بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) گزشتہ شب ضلع کے تحت شہر کے جی آئی سی آڈیٹوریم میں، سماج وادی پارٹی کے سابق کابینہ وزیر و سابق ریاستی جنرل سکریٹری اروند کمار سنگھ گوپ کے بڑے بھائی، سابق ضلع پنچایت صدر آنجہانی اشوک کمار سنگھ کی یاد میں سانجھی وراثت کے ذریعہ ساتویں آل انڈیا مشاعرہ و کوی سمیلن کا افتتاح مہمان خصوصی اروند کمار سنگھ گوپ نے کیا، جس کی صدارت سینئر آئی اے ایس ڈاکٹر ہری اوم، مہمان خصوصی سینئر صحافی محمد ندیم،سماجی کارکن سہارا پریوار کی ببیتا چوہان فرحان واسطی نے شمع کو روشن کیا۔سانجھی وراثت کی صدر اپرنا مشرا، کنوینر پرویز احمد اور ان کی ٹیم نے تمام مہمانوں کو گلدستے اور مومنٹوز پیش کر کے ان کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر سابق کابینی وزیر اروند سنگھ گوپ نے کہا کہ سانجھی وراثت کے پرویز احمد صاحب، اپرنا مشرا، آفاق علی، سید محمد حارث اور ان کی پوری ٹیم کو بہت بہت مبارک دیتا ہوں،جنہوں نے اتنی شاندار محفل سجائی ہے۔ آج یہ مشاعرہ ہمارے بڑے بھائی سابق ضلع پنچایت صدر آنجہانی اشوک کمار سنگھ کی یاد میں کیا جا رہا ہے، وہ آج ہمارے پیچ نہیں ہیں،لیکن میں آج جو کچھ بھی ہوں، اس میں بڑے بھائی کا بہت بڑا حصہ ہے، ان کی یادوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ میں انہیں دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
اس مشاعرہ و کوی سمیلن کی شاندار نظامت ابرار ثاقب نے کی۔ اور مشاعرہ کی زینت بنے ڈاکٹر کمار وشواس، اعظم شاکری،ممتاز نسیم، فراج مہاراشٹری، میشم گوپال پوری، عثمان مینائی، پریانشو گجیندر جنہوں نے اپنے شاندار گیت و غزل کے ذریعہ سامعین کا دل جیت لیا۔
کورونا دور کے بعد، سانجھی وراثت کے زیر اہتمام یہ پہلا آل انڈیا مشاعرہ وکوی سمیلن تھا،جو اپنی بلندیوں پر پہنچا۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

مصنف شہاب حمزہ کی کتاب لاک ڈاؤن کی ہوئی رونمائی

قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مشاعرہ کا انعقاد

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام مظفر علی سے ملاقات اور شام غزل / صوفیانہ کلام پروگرام کا انعقاد
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز