بزم تحفظ اردو کی جانب سے احمد ایجوکیشنل اکیڈمی ہال میں ماہانہ طرحی نشست منعقد
<p>بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری) بزم تحفظ اردو فتح پور کی جانب سے احمد ایجوکیشنل اکیڈمی ہال فتح پور میں، مصرع طرح "آپ یونہی مسکرایا کیجئے"پر مقامی و بیرونی شعراء نے طبع آزمائی کرکے اپنا اپنا طرحی کلام پیش کیا۔معلوم ہو کہ قصبہ فتح پور کی اس وقت واحد ادبی و اردو خدمات انجام دینے والی بزم تحفظ اردو ماہانہ طرحی نشست منعقد کرا رہی ہے۔ گزشتہ شب ہونے والی طرحی نشست کی صدارت نسیم اختر قریشی اور نظامت حسان ساحر نے کی، جبکہ محمان خصوصی کے طور پر ونود کمار چودھری نے شرکت کی۔
پسندیدہ اشعار نذرِ قارئین ہیں۔</p>
<p>نفرتیں دل سے مٹایا کیجئے
سارے شکوے بھول جایا کیجئے
نسیم اختر قریشی
خود کو بھی کچھ آزمایا کیجئے
وقت سے نظریں ملایا کیجئے
ونود کمار چودھری
حرف جب خطرے مقابل ہوں ترے
جان کی بازی لگایا کیجئے
احمد سعید حرف
پھر مسیحائی کا دعویٰ کیجئے
ایک ہی بیمار اچھا کیجئے
حسان ساحر
رب کو جب دکھڑا سنایا کیجئے
اشک آنکھوں سے بہایا کیجئے
شاداب انور
ہر پریشانی کا حل مل جائگا
رب سے اپنے لو لگایا کیجئے
مطیع اللہ حسینی
آپکو رب نے نوازا ہے اگر
حج بھی کیجے اور عمرہ کیجئے
حافظ سلمان بلالی
ذکر رب کا کب کیا، کتنا کیا
یہ کسی کو مت بتایا کیجئے
حسن فتح پوری
یہ نکل جائے نہ شکووں میں گھڑی
پیار کا ضائع نہ لمحہ کیجئے
حسیب یاور
تب وفاداری سمجھ میں آئے گی
بے وفا سےدل لگایا کیجئے
محفوظ فتح پوری</p>
<p>اس کے علاوہ جاوید یوسف نے بھی اپنا طرحی کلام پیش کیا۔
اس موقع پر محمد انظر، علی اشہد، شمس الدین، للو بھائ،شریف الحسن، محمد سہیل وغیرہ موجود رہے۔ آخر میں بزم کے صدر احمد سعید حرف نے کلمات تشکر ادا کرتے ہوئے اعلان کیا، کہ بزم کی اگلی طرحی نشست مورخہ 28 جولائ 2023 کو مصرع طرح "آپ ہم سے وفا نہیں کرتے" پر منعقد ہوگی۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

مصنف شہاب حمزہ کی کتاب لاک ڈاؤن کی ہوئی رونمائی

قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مشاعرہ کا انعقاد

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام مظفر علی سے ملاقات اور شام غزل / صوفیانہ کلام پروگرام کا انعقاد
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز