تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

رنگ منچ کنیڈا کی طرف سے پروفیسر محمد کاظم "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2023" سے سرفراز

📅 12-07-2023 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بارہ بنکی

<p>بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)کینیڈا میں اردوآرٹ اور ڈراما کے لیے مشہور ومعروف ادارہ’’ رنگ منچ ‘‘ نے سالانہ ایوارڈ تقریب کا انقعاد کیا جس میں ہندوستان سے تشریف لائے اردو کے مشہورو معروف اور جواں سال ادیب پروفیسر محمد کاظم کو سلور جبلی تقریب کے موقع پر "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2023" سے نوازا۔
واضح ہو کہ پروفیسر محمد کاظم کا خاص میدان ڈراما اور اس کی تنقید ہے۔تقریباً بیس ڈرامے ان کی ہدایت میں پیش کیے جا چکے ہیں ۔ یہ تمام ڈرامے اردو اکادمی دہلی نے آٹھ سال مسلسل اپنے اردو ڈرامافیسٹیول میں شامل کیا اور پانچ سال مسلسل ساہتیہ کلا پریشد، دہلی سرکار نے بہترین ہدایت کار اور بہترین ڈراما کے خطاب سے نوازا ہے۔اس کے علاوہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں کےمتعدد ڈرامافیسٹیول میں بطور ڈراما ہدایت کار شرکت کرتے ہیں ۔روزنامہ ‘قومی آواز’ میں پانچ سال تک ڈرامے پر ہر ہفتہ مسلسل کالم لکھتے رہے ہیں۔ہندی اور انگریزی کے مختلف ڈراموں کو اردو میں اور اردو کے مشہور ڈراموں کو ہندی میں ترجمہ کر کے شائع کرواچکے ہیں۔ڈرامے کی دنیا کا شہرت یافتہ ‘بہروپ آرٹس گروپ’ کے فاؤنڈر اعزازی جنرل سکریٹری ہیں۔
رنگ منچ کینیڈا کی سلور جوبلی کی تقریب میں پروفیسر محمد کاظم ، شعبۂ اردو، دہلی یونیورسٹی، دہلی کو ’’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ2023‘‘سے نوازا۔اس تقریب کا اہتمام اردو کی نئی بستیوں میں موجود ڈراما نویس، مشہور ادیب جناب جاوید دانش نےپروفیسر محمد کاظم کے اعزاز میں کیا ۔اس تقریب میں میئر آف سٹی آف پکرنگ اونٹ’ مسٹر کیون ایشے‘ نے بھی شرکت کی اور پروفیسر محمد کاظم کی خدمت میں تعریفی سند کے ساتھ مومنٹو پیش کیا۔اس تقریب میں رنگ منچ ، کینیڈا کے روح رواں جناب جاوید دانش ، آرٹسٹک ڈائریکٹر اور کامران رضوی، سیکریٹری رنگ منچ نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد رنگ منچ، کینیڈا کی جانب سےپرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شہر کی مشہور و معروف شخصیت نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی پروفیسر محمد کاظم نے اردو زبان وتہذیب کی اہمیت اور عالمگیریت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رنگ منچ، کینیڈا کی خدمات قابل ستائش ہیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

👑 Chief Reporter ★★★★★
ا

ابوشحمہ انصاری

📍 Barabanki

📰 597 پوسٹ👁 82 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

آئی آئی ایم اسکور لائبریری کا پروفیسر منتظر قائمی کے ہاتھوں افتتاح

ہندوستانی اور ازبک زبانوں میں ترجمے کا بین ثقافتی رشتہ پر ڈاکٹر نیلو فر خود جائیوا کا خصوصی خطاب

بہرائچ جیسے واقعات ہندوستان کے تانے بانے کو نقصان پہنچاتتے ہیں

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز