تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

عارف نقوی کا انتقال مہجری ادب کے لیے ایک عظیم خسارہ: ورلڈ اردو ایسوسی ایشن

📅 30-10-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
انتقال و تعزیت

<p>بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)جرمنی کی راجدھانی برلن میں مقیم مہجری ادیب عارف نقوی کے انتقال سے اردو برادری میں غم کی لہر پائی جارہی ہے۔عارف نقوی کا تعلق بنیادی طور پر ہندستان کے شہر لکھنؤ سے تھا ۔گزشتہ چھ دہائیوں سے جرمنی کی راجدھانی برلن میں مقیم تھے ۔عارف نقوی نےجس وقت جرمنی کی شہریت حاصل کی اس وقت جرمنی میں برصغیر کے چند گنے چنے لوگوں نے ہی شہریت حاصل کی تھی۔سکونت اختیار کرنے کے بعد عارف نقوی نے جرمنی میں اردو کی شع روشن رکھنے کے لیے’’اردو انجمن‘‘ کی بنیاد ڈالی تھی۔ اس انجمن کے توسط سے انھوں نے اردو والوں کو جوڑنا شروع کیا اور جرمنی میں اردو کے رنگارنگ پروگرام کے انعقاد سے اہل برلن کو اردو زبان و تہذیب سے آشنا کرایا۔علی سردا جعفری، کیفی اعظمی ، کرشن چندر، خواجہ احمد عباس ، احمد ندیم قاسمی اور کئی نامور اردو کی شخصیات پر بڑے اہتمام سے پروگرام کرائے ۔ اس طرح کے پروگرام سے ان لوگوں کو بھی زبان و ادب سے قریب کیا جو لکھنا تو چاہتے تھے مگر انھیں پلیٹ فارم نہیں مل رہاتھا۔ عارف نقوی نے ایک بڑا کام یہ بھی کیا کہ جرمن زبان میں اپنی نظموں او ر غزلوں کا ترجمہ ’’خار اور گل‘‘کے نام سے شائع کرایا جس سےجرمنی کے لوگ اردو زبان وتہذیب سے واقف ہوئے ۔ عارف نقوی فری یونیورسٹی برلن میں برسوں تک اردوتدریس سے وابستہ رہے۔
موصوف کی اب تک درجنوں اردو تصانیف منظر عام پر آچکی ہیں ان میں افسانوں کا مجمو عہ’’ سوئے فردوسِ زمیں‘‘شعری مجموعہ جرمن زبان میں ’’ خارو گل ‘‘ کیرم سے رشتہ،جرمنی میں نصف صدی ،شعری سندیسے’’ کھلتی کلیاں‘‘زخموں کے چراغ ، نظمیں’’ نقوش آوارہ ‘‘یادوں کے چراغ،خلش (ہندی) ایک سے چار،زخموں کے چراغ،پیاسی دھرتی جلتے سائے،جرمنی اتہاس کے درپن میں(ہندی) ،جرمنی کل اور آج،تلاش سحر ،ڈرامے نئی زندگی، سوانگ،سودا،دور کے ڈھول ،امپائر ،کیرم ،غلاموں کی ملکہ رضیہ سلطان وغیرہ ۔
عارف نقوی اردو کے اہم مہجری ادیب ہونے کے ساتھ ساتھ بہت اچھے انسان تھے ۔ موصوف کا انتقال مہجری ادب کے لیےعظیم خسارہ ہے۔ ورلڈ اردو ایسوسی ایشن کی پوری ٹیم ان کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اللہ سبحانہ تعالیٰ سےان کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

👑 Chief Reporter ★★★★★
ا

ابوشحمہ انصاری

📍 Barabanki

📰 597 پوسٹ👁 56 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

خانوادۂ برکاتیہ کا عظیم سانحہ: سید برکات حیدر برکاتی کے انتقال پر ملک بھر میں رنج وغم کی لہر

ضلع کے مدارس میں سید برکات حیدر میاں قادری علیہ الرحمہ کے وصال پر تعزیتی نشست

حضرت سید برکات حیدر برکاتی میاں صاحب کا انتقال، علماے کرام نے پیش کی تعزیت

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز