تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

موت عالِم سے جڑی ہے موت عالَم بے گماں

📅 01-10-2023 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
انتقال و تعزیت

مفتی کرناٹک کے وصال پر علما غمگین

گورکھپور، ١/ اکتوبر، ٢٠٢٣ء بروز اتوار عالم اسلام کی ایک عظیم علمی شخصیت مفتی اعظم کرناٹک مفتی انوار علی حشمتی کا انتقال ہو گیا، ان کی رحلت سے علما غمگین ہیں، اسی سلسلے میں شہر گورکھپور کے مؤقر علمائے کرام نے تعزیت کا اظہار کیا۔

مفتی شہر مفتی اختر حسین منانی نے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفتی کرناٹک دنیا سے تشریف لےگئے
انا للہ وانا الیہ رٰجعون
خداوند قدوس حضرت کے مراتب بلند سے بلند ترین فرمائے محبین کو صبر کی توفیق مرحمت فرمائے،
حضرت مفتی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ عظیم شخصیت کے مالک تھے تنہا اپنی ذات میں ایک انجمن تھے قوم و ملت کے درد سے سینہ لبریز تھا دین وسنیت کے بطل جلیل تھے صراط مستقیم کے عظیم داعی ورہنما تھے اہل سنت وجماعت کی شان تھے، پوری حیات قال اللہ وقال الرسول کی زمزمہ سنجی میں صرف کی، امت مسلمہ کی آخری وقت تک مسلک اعلیٰ‌حضرت کی طرف رہنمائی کرتے رہے اور پھر موت العالم موت العالم کے مصداق ہوکر رب حقیقی سے جا ملے، اللہ رب العزت حضرت کی ذات پر بے پناہ فضل فرمائے اور اہلسنت کو حضرت کا نعم البدل عطا فرمائے۔

مفتی معراج احمد القادری منانی نے کہا کہ مفتی کرناٹک مفتی انوار علی حشمتی صاحب نے ساری زندگی نہ مٹنے والی دینی خدمات‌ کو انجام دیا اور لوگوں کے دلوں میں عشق رسول بسانے کا کام کیا، لوگوں کے ایمان و ایقان کی حفاظت کرنے کی ہر ممکن کوشش انجام دی، اللہ تعالی ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور حضرت کے درجات بلند فرمائے۔

نائب قاضی مفتی محمد اظہر شمسی نے کہا کہ مفتی اعظم کرناٹک ایک بلند پایہ اور بالغ نظر عالم دین گزرے ہیں، آپ نے ساری زندگی دین و سنیت کی تبلیغ فرمائی آپ اسلاف کی زندہ تصویر تھے،‌ آپ جہان علم میں اپنا ایک عظیم مقام رکھتے تھے،‌ آپ کا وصال اہل سنت کے لیے ایک عظیم خسارہ ہے خدائے واحد و قدوس ان کا نعم البدل عطا فرمائے اور حضرت کو غریق رحمت فرمائے۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★
ص

صمد احمد صدیقی (محمد انس قادری)

📍 Barabanki

📰 41 پوسٹ👁 3 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

خانوادۂ برکاتیہ کا عظیم سانحہ: سید برکات حیدر برکاتی کے انتقال پر ملک بھر میں رنج وغم کی لہر

ضلع کے مدارس میں سید برکات حیدر میاں قادری علیہ الرحمہ کے وصال پر تعزیتی نشست

حضرت سید برکات حیدر برکاتی میاں صاحب کا انتقال، علماے کرام نے پیش کی تعزیت

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز