شیموگہ دھماکے میں 8 مزدوروں کی موت، متعدد زخمی
<p>ہماری آواز/شیموگہ، 22 جنوری (نامہ نگار) کرناٹک کے شیموگہ کے نزدیک جمعرات کی دیر رات جلاٹین کی چھڑیں لے جارہے ٹرک میں دھماکہ ہونے سے کم از کم 8 مزدوروں کی موت اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے پولیس نے جمعہ کو بتایاکہ دھماکہ اس وقت ہو جب ایک ٹرک متاثرین سمیت کانکنی کے لئے دھماکہ خیز مادہ لے جارہا تھا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ٹرک کے پرخچے اڑ گئے اور متاثرین کی لاشیں بری طرح مسخ ہوگئیں جس سے ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
شیموگہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت سینئر ضلع اور پولیس افسر جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ دھماکہ ایک بجری اور بولڈر کرشنگ سہولت کے نزدیک ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز شیموگہ سمیت آس پاس کے چک منگلور اور داون گیرے ضلعوں میں بھی سنائی دی۔
پولیس نے بتایا کہ اس دھماکے کی شدت اتنی تیز تھی کہ کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سڑکوں پر بھی دراڑ پڑ گئی اور لوگ زلزلہ آنے کے خوف سے گھروں سے باہر نکل گئے
شیموگہ ضلع انتظامیہ کے افسران نے بتایا کہ دھماکہ کی وجہ سے ہوناسوڈو کے نزدیکی گاؤں میں گھنے گھوئیں کے غبار نظر آئے۔ ٹرک میں دھماکے سے اس میں سوار چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ ابالاگیرےکی جانب جانے والی سڑک پر بڑی دراڑ پڑ گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
اس دوران وزیراعظم نریندر مودی دھماکہ متاثرین کی موت پر رنج کا اظہار کیا۔ مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا ’’شیموگہ میں مزدوروں کی موت سے دکھی ہوں۔ غمزدہ کنبوں کے تئیں تعزیت‘‘۔ زخمیوں کی جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

ایک عظیم داعی اسلام کا نام حافظ ملت: مولانا امجدی

گستاخ و ملعون کو عبرت ناک سزادی جائے۔ محمد توحید رضا علیمی

چندریان-3 سطح چاند پر اُترنے پر محمد توحید رضا علیمی نے دی اِسرو اور ہندوستانیوں کو مبارک بادی
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز