تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

پروفیسر اسلوب احمد انصاری فن اور شخصیت پر سیمینار منعقد

📅 15-03-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
اترپردیش

<p>چاند پور/اترپردیش: 15 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز)
پروفیسر اسلوب احمد انصاری بنیادی طور پر انگریزی کے استاد تھے لیکن اردو انگریزی کے عالمی شہرت یافتہ نقاد بھی انگریزی میں آپ کا محبوب شاعر شیکسپیر اور اردو میں علامہ اقبال ۔۔۔۔"
مندرجہ بالا خیالات کا اظہار ڈاکٹر شبنم خانم ہیڈ مسٹریس اجمل خاں سینیر سیکنڈری اسکول دہلی نے ہیلپنگ ہینڈ ٹرسٹ وقومی کونسل براۓ فروغ اردو زبان نئی دہلی کے مالی اشتراک سے پروفیسر اسلوب احمد انصاری فن اور شخصیت کے عنوان کے تحت ایک سیمینار اسکائی لائن انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر کیمپس چاند پور میں منعقد ہ کی صدارت کرتے ہوئے کیا مہمان خصوصی دیوان و جے کمار اور نظامت کے فرائض معروف افسانہ نگار، شاعر صحافی ندیم راعی مرادآبادی نے بحسن وخوبی انجام دۓ۔۔ سیمینار کا افتتاح معروف سماج سیوی اردو داں الیاس انجم نے کیا ۔۔۔ مہمانان ذی وقار ڈاکٹر علیشاہ خانم دہلی، ڈاکتر شمع پروین پرنسپل جھمن لال پی جی کالج ریحانہ خلیل، پیورو چیف انقلاب جناب حسنین نقوی بجنور۔
ریسرچ اسکالر طیبہ نےسیمہنار کو خطاب کرتے ہوئے کہا "پروفیسر اسلوب احمد انصاری نہ صرف ملک عزیز ہندوستان بلکہ دنیا بھر کے علماء، دانشوران آپ کے مضامین کو پسند کرتے اور اعتراف بھی کرتے۔۔ دیوان وجے کمار نے پروفیسر اسلوب احمد انصاری کی تحریر وں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔۔ " پروفیسر انصاریانصارانصاری نے انگریزی شاعر شیکسپیر، بلیک، ایلیٹ، ورڈس وڈ اور ہلٹن کی تحریروں کا عمیق مطالعہ کیا تھا اور ان پر تنقیدی مضامین بھی لکھے جن کے دو مجموعے امریکہ میں شا ئع ہوۓ، ڈاکٹر علیشاہ خانم نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوۓ کہا کہ پروفیسر اسلوب احمد انصاری نے معروف ادیب ونقاد خلیل الرحمان اعظمی کے مجموعے "کاغزی پیراہن" کا پیش لفظ لکھ کر دنیَاء اردو زبان وادب سے پزیرائی حاصل کی۔ "… ریسرچ اسکالر دہلی یونیورسٹییونیورسٹی شب نور نے اپنے مقالے میں کہا کہ پروفیسر اسلوب نے مرزا غالب کی فارسی شاعری پر بحث کی ہے اور یہ ثا۔بت کر دکھایا ہے کہ وہ عرفی، ظہوری، نظیری وغیرہ سے جو مغل دور کے چوٹی کے شاعر تھے، کسی طرح کم نہیں تھے۔۔۔ ڈاکٹر سبطین سیدہ نے اپنے مقالے میں کہا کہ پروفیسر َانصاری کا پسندیدہ شاعر علامہ اقبال تھے وہ علا مہ اقبال کے عاشقین میں سے تھے۔ تاہم اقبال کی شاعری پر معروضی انداز میں فن کی کسوٹی پر جانچا، پرکھا
اور کھلے دل سے اعتراف کیا کہ ان کی کچھ نظمیں ایسی ہیں جنہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے"….. ڈاکٹر زیبا ناز ایسوسیٹ پروفیسر گلاب سنگھ ڈگری کالج چا ند پور نے فرمایا " پرویسر اسلوب احمد انصاری نے مرزا غالب کے مضامینی مجموعہ "نقش غالب" لکھ کر دنیاء اردو ادب میں تہمکا مچادیا تھا، حسنین نقوی نے اردو زبان وادب کی بقا اور گروغ کے لئے جدوجہد کرنے کی ترغیب دی، شمع پروین نے اپنے مقالے میں پروفیسر اسلوب احمد انصاری کی انگریزی تخلیقات کا مفصل تذکرہ کیا۔۔۔سوشل ورکر ریحانہ خلیل نے اردو پڑھنے اور پروفیسر اسلوب احمد انصاری جیسا ملک گیر شہرت یافتہ بننے کی ترغیب دی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 437 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

یتی نرسمہا نند پر این۔ایس۔اے لگا کر فوراََ گرفتار کریں! مولانا عارف القادری واحدی

گستاخ رسول نرسنہانند کو بچانے میں جٹی یوگی کی پولیس، گرفتاری تو بس دکھاوا ہے

آستانہ سیدنا زندہ شاہ مدار دارالنور مکنپور شریف میں مولانا سالک مصباحی کے لیے دعاے صحت

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز