تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

نکاح کو آسان بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت اور امت مسلمہ کے ہر ایک فرد کی ذمہ داری ہے!

📅 29-03-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
کرناٹک

<p>آسان و مسنون نکاح مہم میں ہر ممکن تعاون پیش کرنے کی جمعیۃ علماء کرناٹک کی امت مسلمہ سے اپیل!</p>
<p>بنگلور: 28/ مارچ ہماری آواز(پریس ریلیز) اسلام میں نکاح کی بڑی اہمیت و فضیلت ہے اور شریعت نے نکاح کو سادہ اور آسان رکھا ہے لیکن اسلام نے نکاح کو جتنا آسان بنایا ہمارے معاشرے نے اتنا ہی مشکل بنا ڈالا۔ بے جا رسم و رواج بالخصوص جہیز کے لین دین نے معاشرے کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء کرناٹک کے صدر مولانا عبد الرحیم رشیدی صاحب اور جنرل سکریٹری جناب محب اللہ خان امین صاحب نے کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ شادی بیاہ کے دوران ہونے والی فضول رسومات اور جہیز سمیت دیگر خرافات کے خاتمہ کیلئے ملکی سطح پر اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے ان دنوں آسان و مسنون نکاح مہم چلائی جارہی ہے۔ اسی کے پیش نظر گزشتہ دنوں کرناٹک کے علماء و دانشوران قوم و ملت کے ساتھ بورڈ کے ذمہ داران نے آن لائن میٹنگ بھی منعقد کی تھی اور ریاستی و ضلعی سطح پر کمیٹیاں بھی تشکیل دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ میں شامل ہے اور اسکی سرگرمیوں میں ہمیشہ تعاون کرتی رہی ہے۔ آسان و مسنون نکاح مہم میں بھی جمعیۃ بورڈ کے ساتھ شریک ہے۔بلکہ اس مہم میں حصہ لینے اور ہر ممکن تعاون پیش کرنے کیلئے جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم نے بھی اپیل کی ہے اور ریاست کرناٹک میں بھی اس مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔ انہوں نیاس موقع پر ریاست کرناٹک کے تمام مسلمانوں بالخصوص جمعیۃ علماء کے ذمہ داران و رضاکاران اور جمعیۃ سے وابستہ ہر ایک فرد سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہر ممکن تعاون پیش کریں کیونکہ بیجا رسم و رواج بالخصوص جہیز کے لین دین کو معاشرے سے ختم کرتے ہوئے نکاح کو آسان بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت اور امت مسلمہ کے ہر ایک فرد کی ذمہ داری ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 465 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

ایک عظیم داعی اسلام کا نام حافظ ملت: مولانا امجدی

گستاخ و ملعون کو عبرت ناک سزادی جائے۔ محمد توحید رضا علیمی

چندریان-3 سطح چاند پر اُترنے پر محمد توحید رضا علیمی نے دی اِسرو اور ہندوستانیوں کو مبارک بادی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز