ای۔وی۔ایم۔ معاملہ: کانگریس لیڈروں کودھچکا، سبھی درخواستیں خارج
<p>ہماری آواز نینی تال، 8 دسمبر (پریس ریلیز) اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) میں گڑبڑی کے معاملے میں منگل کے روز کانگریس پارٹی اور اس کے لیڈروں کو ایک بڑا دھچکا دیاعدالت نے کانگریس لیڈروں کی طرف سے دائر تمام درخواستوں کو خارج کردیا جسٹس لوک پال سنگھ کی عدالت میں کانگریس کے سابق کابینی وزیر نوپربھات سمیت پانچ لیڈروں کی جانب سے دائر عرضیوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 14 اکتوبر کو کیس میں حتمی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ آج اس معاملے میں عدالت نے حتمی فیصلہ جاری کردیا اور کہا گیا کہ ای وی ایم میں گڑبڑی کے سلسلے میں مقدمے کا سبب پیدا نہیں ہوا ہے اور انتخابی عرضیوں کی عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
عدالت کے فیصلے سے واضح ہے کہ ای وی ایم میں گڑبڑی نہیں ہوئی ہے۔ اسی بنیاد پر عدالت نے تمام درخواستیں خارج کردی ہیں۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے نے ان لیڈروں کے منہ پر تالے بھی لگا دیئے ہیں جو اکثر ای وی ایم میں گڑبڑی کی بات کرتے ہیں۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

مفت یعنی فری میں عمرہ کرنے کا سنہرا موقع
👁 3 ویوز