تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

28 سال بعد محکمہ سیاحت کشمیر نے ہیریٹیج ٹور سری نگر سٹی بس سروس کا دوبارہ آغاز کیا

📅 25-01-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
جموں و کشمیر

<p>سری نگر: 25 جنوری۔ ایم  این این۔
وادی میں سیاحت کے شعبے کو مزید  فروغ دینے  کیلئے جموں اور کشمیر کی سیاحت نے منگل کو 28 سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد، جموں اور کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (JKTDC) کے تعاون سے ' ہیریٹیج ٹور آف سری نگر سٹی' بس سروس دوبارہ شروع کی۔  یہ شروعات یہاںقومی یوم سیاحت کے موقع پر کی گئی ہے۔بس سروس کے دوبارہ آغاز کو کمشنر سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ نے جھنڈی دکھائی اور سری نگر کے زبروان پارک میں ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر ڈاکٹر این ایتو نے   یہاں ایم  این این کو بتایا کہ سری نگر سٹی بس سروس کے ہیریٹیج ٹور کا دوبارہ آغاز وادی کے سیاحتی شعبے کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ ڈاکٹر ایتو نے  مزید کہاسرینگر میں ہیریٹیج بس سروس کا دوبارہ آغاز سیاحت کے لیے ایک بڑا فروغ ہے۔ سیاح زبروان پارک کے ایک اسٹاپ کی منزل پر بس میں سوار ہو سکتے ہیں اور سری نگر کے خوبصورت قدرتی ورثے کے مقامات کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔  ذرائع کے مطابق ہیریٹیج ٹور سری نگر کے مختلف مقامات کا احاطہ کرے گا جس میں درگاہ حضرت بل، چھتی پادشاہی، ہری پربت، جامع مسجد، زینہ کدل شامل ہیں اور زبروان پارک سے شروع ہوگا۔ شہر کے ورثے کے دورے کا دوسرا ٹریک شنکراچاریہ مندر، بلیوارڈ، پاری محل، چشم شاہی، نشاط گارڈن، ہارون، بدھسٹ سائٹ ہارون شالیمار باغ اور برزہامہ آثار قدیمہ کا احاطہ کرتا ہے۔ جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (جے کے ٹی ڈی سی) کے ایک اہلکار نے   ایم  این این  کو  بتایا کہ بس سروس کا دوبارہ آغاز بذات خود ایک کامیابی ہے۔ "سروس کا دوبارہ آغاز یقینی طور پر تمام  سیاحوںکے لیے ایک کشش کا باعث ہو سکتا ہے جہاں وہ سری نگر کے خوبصورت تاریخی مقامات کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔اہلکار نے کہا اس موقع پر وادی میں موجود ایک فیم ٹور گروپ کو سری نگر شہر کے ہیریٹیج ٹور پر لے جایا گیا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 450 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

لل دید فاؤنڈیشن جموں و کشمیر نے فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام پر ایک پروگرام کا انعقاد، کثیر تعداد نوجوانوں نے کی شرکت

سویڈن میں مسلسل قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف وادی کشمیر میں احتجاج

ثقافتی ورثہ کا عالمی ہفتہ: آرٹ گیلری اور ایس پی ایس میوزیم میں میگا نمائشوں کا انعقاد

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز