مالیگاؤں: آتش زدگی سے متاثرین کے بچوں کو تعلیمی کٹ دی جائے گی
<p>نوری مشن کی جانب سے الحاج محمد سعید نوری صاحب نے اعلان کیا</p>
<p>مالیگاؤں/ ہماری آواز حصولِ علم کے لیے معاونت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بچوں کی تعلیمی رہبری و رہنمائی کے ساتھ ان کی تعلیمی اشیاء سے اعانت بھی اہم ذمہ داری ہے۔ گزشتہ دنوں سید اظہار اشرف نگر میں آتش زدگی میں تقریباً۱۷؍ مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔ متاثرین کے بچوں کے لیے نوری مشن کی جانب سے ’’تعلیمی سیٹ‘‘ کی فراہمی کا اعلان سربراہ رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری صاحب نے کیا۔ موصوف ۲۹؍ نومبر کی سہ پہر سنی تنظیموں کی جانب سے متاثرہ علاقہ کے دورے پر تھے۔ مذکورہ اعلان کے ضمن میں نوری مشن کے ذمہ داران نے بتایا کہ ازیں قبل بھی انفرادی و اجتماعی طور پر نوری مشن کے فلاحی شعبے سے خدمات کی انجام دہی کا سلسلہ جاری ہے۔ مستحقین میں طبی، تعلیمی، فلاحی رخ سے خاموش معاونت کی جاتی رہی ہے۔ مذکورہ علاقہ کے متاثرین کے طالب علم بچوں کی لسٹ بنائی جا رہی ہے۔ ان شاء اللہ مذکورہ اشیا علمائے کرام کے ہاتھوں تقسیم کی جائے گی۔ مشن کے وفد نے متاثرین کی باز آباد کاری کے لیے سنی تنظیموں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا اور متاثرین کی بحالی کےلیے دُعاکی گئی۔ وفد میں غلام مصطفیٰ رضوی، معین پٹھان رضوی، فرید رضوی، ارشد رضوی، سعد رضوی شامل تھے۔ ایسی پریس نوٹ نوری مشن مالیگاؤں نے جاری کی۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

سلسلہ واری "لنگرِ رسول " کی تقسیم کا چھٹا پیر، اہلیانِ محلہ نے کثیر تعداد میں استفادہ کیا

لنگرِ رسولﷺ کی تقسیم کا پانچواں ہفتہ بحسن و خوبی ہوا مکمل

حضورِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ مبارکہ کو 1499 سال مکمل ہونے اور پندرہواں سو سال شروع ہوجانے پر "لنگرِ رسول" کی تقسیم عمل میں آئی۔
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز