تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

حضورِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ مبارکہ کو 1499 سال مکمل ہونے اور پندرہواں سو سال شروع ہوجانے پر "لنگرِ رسول" کی تقسیم عمل میں آئی۔

📅 14-10-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
سماجی گلیاروں سے

<p>مسجد و مدرسہ اہلسنّت نوری عارج خلیل سے ہر پیر کو ضرورت مندوں میں لنگرِ رسول تقسیم کیا جاتا ہے۔</p>
<p>مالیگاؤں: پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ مبارکہ کو پندرہ سو سال مکمل ہونے والے ہیں۔مالیگاؤں میں مسجد و مدرسہ اہلسنّت نوری عارج خلیل، محلہ گُلشنِ نوری عارج خلیل کی جانب سے پندرہ سو سالہ ولادتِ مبارکہ کی خوشی میں ہر پیر کو لنگرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ چونکہ یہ "لنگرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم" کی باقاعدہ تقسیم کا چوتھا ہفتہ رہا اور مسجد کے مائک سے اس تقسیم کا اعلان بھی کیا جاتا ہے اس لئے اس ہفتہ 14/اکتوبر پیر کی دوپہر احاطہء مسجد سے "لنگرِ رسول" کا کھانا تقسیم کے لئے لانے سے پہلے ہی بہت سارے افراد کھانا لینے کے لئے یہاں موجود رہے۔ مصلیانِ مسجد سے بہت سارے افراد نے اس بات کا عندیہ بھی ظاہر کیا کہ "لنگرِ رسول" صلی اللہ علیہ وسلم کی تقسیم کے اس مبارک عمل نے ظاہر کردیا کہ اس علاقے میں اس طرح کے فلاحی کام کی شدید ضرورت ہے، اطراف و جوانب کی بستیوں سے جُڑے بچے، نوجوان اور پردہ نشین خواتین و اسکولی طلبہ بلا جھجھک آکر یہاں سے کھانا لے جاتے ہیں جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس جانب لوگوں کے دلوں کو متوجہ فرما دیا ہے اور لوگ چاہتے ہیں کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت پاک کی خوشی میں بنٹنے والے اس لنگر کا سلسلہ یوں ہی جاری رہے۔ بانی رضا اکیڈمی و آل انڈیا میلاد کونسل ممبئی الحاج محمد سعید نوری صاحب کے اعلان پر جاری کئے گئے اس ہفتہ "لنگرِ رسول" کی تقسیم مسجد و مدرسہ اہلسنّت نوری عارج خلیل کے خطیب و امام حافظ شریف احمد رضوی کی دعا کے بعد ڈاکٹر رئیس رضوی کے ذریعہ ہوئی، اس موقع پر عالمِ اسلام کی سربلندی اور مسلمانوں کے جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت اور اسلام و مسلمین کی سربلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ بعدہ یہاں موجود مسجد ھذا کے ذمہ داران نے تقسیم کے عمل میں حصہ لیا۔ دوپہر 12 بجے سے ایک بجے کے درمیان لنگرِ رسول کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہا۔ عینی شاہدین کے مطابق اس لنگر کو حاصل کرنے والے بہت سارے ایسے افراد بھی نظر آئے جو حضورِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کئے گئے اس کھانے کو بطورِ تبرک حاصل کررہے تھے۔ ایسے ہی ایک شخص سے جب ہم نے گفتگو کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہِ عالی پناہ میں نذر کئے گئے اس لنگر کو حاصل کرنے کا مقصد پاک و صاف اور طیّب نوالے کا حصول ہے، مجھے یقین ہے کہ اس کھانے کی برکتوں سے مجھ میں برائیوں سے دوری اور نیکیوں سے محبت کی طرف رغبت میں اضافہ ہوگا۔ چوتھے ہفتے جاری لنگرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تقسیم کے اس موقع پر حافظ شریف رضوی اور ڈاکڑ رئیس احمد رضوی کے علاوہ رضوی سلیم شہزاد، گلاب بابا، اسحاق بابا، کلیم قریشی، فاروق قریشی، ببلو حاجی صدرلدین، اصغر بابا، ساجد میمن، نواز قریشی، تحسین بھائی، شریف دادا وغیرہ موجود رہے۔اس طرح کی تحریری اطلاع برائے اشاعت مسجد کے ذمہ داران نے فراہم کی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 229 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سلسلہ واری "لنگرِ رسول " کی تقسیم کا چھٹا پیر، اہلیانِ محلہ نے کثیر تعداد میں استفادہ کیا‌

لنگرِ رسولﷺ کی تقسیم کا پانچواں ہفتہ بحسن و خوبی ہوا مکمل

نکاح کو آسان بنانا ہی فتنۂ ارتداد کو روک سکتا ہے: مولانا نظام مصباحی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز