تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

یوم ولادت خاتم النبینﷺ کے موقع پر "مدد عزت کے ساتھ"

📅 20-10-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
سماجی گلیاروں سے

<p>جیلانی میاں قبلہ کی سرپرستی میں مختلف پروگراموں کا انعقاد</p>
<p>مالیگاؤں: ولادتِ خاتم النبین ﷺ مظلوم انسانیت کے لیے ظلم و ستم سے آزادی کا دن ہے، اس دن رب العالمین جل جلالہ نے ظلم و ستم، کفر ضلالت میں سسکتی انسانیت کو عظیم نعمت عطا فرمائی، اور اپنے محبوب کریم ﷺ کے نور سے اس خاکدانِ گیتی کو روشن منور فرما دیا، جس کے ظہور سے ساری دنیا سے کفر و گمراہیت کے بادل چھنٹ گئے، اور توحید و رسالت کا نور جگمگانے لگا۔ اور یہ اعلان ہو گیا کہ اے محبوب اگر ہمیں آپ کا پیدا کرنا، آپ کی بعثت مقصود نہ ہوتی تو یہ دنیا نہ بنائی جاتی، یہ آسمان نہ بنائے جاتے، تاروں کی انجمنیں نہیں سجتی، افلاک نہ سجائے جاتے۔ الغرض پیارے مصطفیٰ ﷺ مقصود کائنات ہیں۔ اگر یہ نہ ہوتے تو کچھ بھی نہ ہوتا۔ آپ کی رضا سب کچھ ہے، آپ سے اظہار عشق ہماری پہچان ہے۔ یوم ولادت مصطفیٰ ﷺ کے موقع سے آج پورے عالم اسلام میں ایک کیف و سرور کا ماحول ہے، ہر طرف خوشی کا سماں ہے۔ جسے دیکھو مرحبا مرحبا آمد مصطفیٰ کے پر کیف و پر سرور نغموں سے مسرور و مسحور ہے۔ خوشی کے، عشق کے، تعلق کے مختلف انداز اپنائے جا رہے ہیں۔ اس طرح کے تاثرات خلیفہ حضور تاج الشریعہ ابوالحسنین سید آل رسول عبدالقادر جیلانی قادری(بانی و سرپرست: جیلانی مشن، ممبئی) نے "مدد عزت کے ساتھ" سلوگن کے تحت منعقدہ پروگرام کے موقع سے دیا۔
واضح ہو آپ کی زیر سرپرستی جہاں متعدد پروگرامز کا انعقاد ہوا، وہیں بارہ ربیع الاول شریف کی مبارک شب میں مختلف فلاحی کام انجام پذیر ہوئے۔ حضور جیلانی میاں قبلہ کی خواہش پر غرباء، فقراء اور مساکین کے مابین رات کی تاریکی میں عمدہ قسم کی کمبل (بلینکیٹ) پیش کیا گیا۔ ہماری ٹیم کا طریقہ کار یہ رہا کہ ہم نے بغیر کسی لسٹنگ کے شہر کی مختلف سڑکوں/ مساجد/قبرستان کے اطراف کا دورہ کیا، جہاں جہاں سڑکوں پر غرباء، فقراء کو سوتے پایا، انہیں عزت کے ساتھ کمبل اوڑھا دیا گیا۔
نیز سرکاری ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت و دلجوئی کی گئی۔ نیز چار اقسام کے نمکین/ میٹھے بسکٹ اور انرجی جوس، وغیرہ ڈاکٹرز کی تجویز پر تقسیم گئے، اس موقع سے سول اسپتال کے اسٹاف و سیکیورٹی عملہ نے ٹیم کا بھرپور ساتھ دیا۔
اس کے علاوہ دوپہر میں جلوس محمدی ﷺ کے اختتام پر غربا و مساکین کے لیے "نیاز محمدی ﷺ" کا اہتمام کیا گیا، اور غرباء و مساکین کے مابین کم و بیش 430 تحائفِ میلاد مصطفیٰ ﷺ پیش کیے گئے۔
پروگرام کا اغاز محفل صبح بہاران کے انعقاد کے ساتھ عمل میں آیا، اس سلسلے میں شہر سے قریب سلسلہ چشتیہ نظامیہ کے عظیم روحانی بزرگ حضرت سید شاہ داد چشتی علیہ الرحمہ کے آستانے پر محفل ذکر و نعت کا انعقاد ہوا، جس میں اراکینِ جیلانی مشن نے بارگاہ مصطفیٰ ﷺ میں نعت پاک کے نذرانے پیش کیے۔ بعدہٗ اجتماعی محفل ذکر و دعا کا اہتمام کیا گیا۔ پروگراموں کی ترتیب و حسن و خوبی سے انجام تک پہنچانے میں اراکین جیلانی مشن کے ساتھ ساتھ جناب وسیم احمد رضوی، محمد آصف (ایل جی)، محمد سعید رضا، محمد شہباز اختر رضوی، زماں رضوی، وغیرہ شامل رہے۔ نیز کاموں کو بحسن خوبی انجام دینے کے لیے ماجد رضوی، افضال رضوی، جلال الدین، محمد عامر، رجب علی، محمد اسامہ، ابو اسامہ، نعیم خان، محمد شریف، محمد راشد، محمد صدیق رضوی، اظہر بھائی، محمد آصف، شہزاد انصاری، محمد یاسین، محمد صالح و دیگر نوجوانان اہل سنت مدینہ آباد نے اپنی خدمات پیش کیں۔ اس طرح کی تحریری رپورٹ عتیق الرحمٰن رضوی نے بغرض اشاعت روانہ کی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 640 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سلسلہ واری "لنگرِ رسول " کی تقسیم کا چھٹا پیر، اہلیانِ محلہ نے کثیر تعداد میں استفادہ کیا‌

لنگرِ رسولﷺ کی تقسیم کا پانچواں ہفتہ بحسن و خوبی ہوا مکمل

حضورِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ مبارکہ کو 1499 سال مکمل ہونے اور پندرہواں سو سال شروع ہوجانے پر "لنگرِ رسول" کی تقسیم عمل میں آئی۔

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز