تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

حیدرآباد: محفل جشن میلادِ محسن کائناتﷺ کل

📅 15-09-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
حیدرآباد و تلنگانہ

<p>حیدرآباد: 14 ستمبر (ہماری آواز)
مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ اور انتظامی کمیٹی جامع مسجد حبیبہ اور جامع مسجد طیبہ کے حسن اشتراک سے بتاریخ 12ربیع الاول مطابق 16/ سپٹمبر بروز دو شنبہ بمقام جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی، ہفت گنبد روڈ، ٹولی چوکی بعد نماز ظہر اور جامع مسجد طیبہ اندرون ہفت گنبد بعد نماز عصر ’’محفلِ جشنِ میلادِ محسنِ کائناتﷺ‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس کی نگرانی حضرت ابو المحامد شاہ سید عبدالرزاق حسینی القادری الملتانی المعروف سید منیر الدین حسینی مد ظلہ العالی سجادہ نشین درگاہ پیر قطب المشائخ حضرت شاہ سید پیر حسینی القادری الملتانی محققؔ امام پورہ شریف حیدرآباد فرمائیں گے۔ محافل کا آغاز جناب ابو العرفان شاہ سید احمد اللہ حسینی القادری الملتانی صاحب المعروف زاہد پاشاہ (نبیرہ حضرت عارف پاشاہ ؒ)کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔جناب سفیان محمود نظامی صاحب اور جناب شیخ محی الدین صاحب بارگاہ نبویؐ میں نعت شریف کا ہدیہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ بعد ازاں پروفیسر مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی جنرل سکریٹری مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ ’’ پیغامِ میلاد سرور کونینﷺ اور مسلم معاشرہ‘‘کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں مولانا سید شاہ عاقل حسینی القادری الملتانی کا ’’رحمت عالمﷺ کی مکی زندگی کی ضیا پاشیاں‘‘ اور مولانا شیخ نعمان احمد القادری الملتانی کا ’’رحمت عالمﷺ کی مدنی زندگی کی تجلیاں‘‘ کے عنوانات پر بیانات ہوں گے ۔ محفل کا اختتام سلام بحضور سرور کونینﷺ پر ہوگا۔ داعیان محفل مولانا ابو المحی سید شاہ صفی اللہ حسینی القادری الملتانی اور اراکین کمیٹی مسجد ہذا نے عامۃ المسلمین بالخصوص نوجوانانِ ملت سے شرکت و استفادہ کی درخواست کی ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 497 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

پسماندہ طبقات کوتحفظات کے بغیر انتخابات پر عوامی تحریک کا اعلان

حضرت فضیلت جنگ علیہ الرحمہ کی علمی و اصلاحی خدمات ناقابل فراموش

اصلاحِ معاشرہ کی تحریک کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے نبوی منہج اختیار کرنا ضروری

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز