تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

یوم ولادت مصطفیٰﷺ پر نوری مشن سے 250 مستحقین میں ’’میلاد راشن کٹ‘‘ کی تقسیم

📅 18-09-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
سماجی گلیاروں سے

<p>بارگاہِ تاجدارِ ختم نبوت ﷺ سے غریب پروری اور مسکین نوازی کا درس ملتا ہے</p>
<p>مالیگاؤں: امداد واعانتِ مسلمین کا جذبہ عاشقانِ رسول کی فطری اساس ہے۔ بارگاہِ تاجدارِ ختم نبوت ﷺ سے غریب پروری اور مسکین نوازی کا درس ملتا ہے۔ اسی پاکیزہ جذبے کے تحت ایک مدت سے اہلِ سنّت کی فعال تنظیم نوری مشن سے مستحقین میں ’’میلاد راشن کٹ‘‘ کی تقسیم عمل میں آ رہی ہے۔ امسال بھی میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی روح پرور ساعتوں میں اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر سے اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی سرپرستی میں 250؍راشن کٹ کی تقسیم عزتِ نفس کے ساتھ کی گئی۔ ہر کٹ میں تیل، شکر، آٹا، چاول، تور دال، مسور دال، مٹر، مصالحہ، چائے پتی، نمک، چنا، ہلدی پاوڈر، دھنیا پاؤڈر، مرچ پاؤڈر وغیرہ شامل ہیں- یوں ہی ادب و احترامِ ناموسِ رسالت ﷺ کے درس پر مشتمل اہم کتاب ’’تفسیر سورۃُ الکوثر‘‘ (ازعلامہ سید شاہ تراب الحق قادری، مطبوعہ نوری مشن) بھی تحفتاً پیش کی گئی۔ واضح رہے کہ یہ کٹس بیواؤں، یتیموں، ضعیفوں اور محتاجوں میں مکمل تحقیق کے ساتھ باقاعدہ فارم جاری کر کے عزتِ نفس کے ساتھ تفویض کی جاتی ہے۔ یوں ہی پابندی کے ساتھ سیرتِ مبارکہ سے منسلک لٹریچرز دیے جاتے ہیں جس کا نتیجہ ہے کہ اب تک ساٹھ ہزار سے زائد ایسے لٹریچرز بِلاقیمت تقسیم کیے گئے جن کا تعلق ناموسِ رسالت ﷺ سے ہے۔ کٹ کی تیاری میں حصہ لینے میں یاسین رضوی، شہزاد برکاتی، فرید رضوی، نعیم رضوی، معین پٹھان رضوی، سعد رضوی، شعیب رضا، محسن رضوی، محفوظ رضا، شاداب رضوی، شیخ آصف رضوی، محمد احمد، ارشاد رضوی، امین علی رضوی، نوید رضوی و احباب نے حصہ لیا۔ غلام مصطفیٰ رضوی نے بتایا کہ بحمدہٖ تعالیٰ اعانتِ مسلمین کے اِس مبارک موقع ’’عیدوں کی عید‘‘ پر نوری مشن سے متعدد کام ہر سال پابندی سے انجام دیے جاتے ہیں۔ یوں ہی ناموسِ رسالت ﷺ پر مدلل مواد سوشل میڈیا و پرنٹ میڈیا کی نذر کیا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مزید فلاحی و امدادی کاموں کا ذوقِ فراواں عطا فرمائے نیز اِس مبارک فریضے میں حصہ لینے والے معاونین/احباب کو بارہویں شریف کی برکتوں سے نوازے۔ آمین بجاہ سیدالمرسلین ﷺ۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 594 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سلسلہ واری "لنگرِ رسول " کی تقسیم کا چھٹا پیر، اہلیانِ محلہ نے کثیر تعداد میں استفادہ کیا‌

لنگرِ رسولﷺ کی تقسیم کا پانچواں ہفتہ بحسن و خوبی ہوا مکمل

حضورِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ مبارکہ کو 1499 سال مکمل ہونے اور پندرہواں سو سال شروع ہوجانے پر "لنگرِ رسول" کی تقسیم عمل میں آئی۔

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز