ڈاکٹر مفتی سید احمد غوری نقشبندی نے پیش کی حضرت ڈاکٹر سید خسرو حسینی کو خراج عقیدت
<p>حیدرآباد: 11نومبر (راست) مولانا ڈاکٹر مفتی حافظ سید احمد غوری نقشبندی نائب شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ وڈائرکٹر مرکز انوار السنتہ برائے اسلامی تحقیقات نے حضرت علامہ مولانا ڈاکٹر سید خسرو حسینیؒ کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ڈاکٹر سید خسرو حسینی کی وفات ملک وملت کے لئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ آپ ایک عہد سازشخصیت تھے،وہ بہترین مصلح اور دوراندیش مفکر تھے۔ آپ کے علمی شغف اور علم دوستی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آپ کی خصوصی توجہات کے نتیجہ میں حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کی اسرار ومعارف حقائق ودقائق سے مملو کی عظیم الشان کتاب تفسیر الملقط منصہ شہود پر آئی۔ اس کے علاوہ آپ نے اس کتاب کے عوامی استفادہ کے لیے اس کا اردو ترجمہ بھی کروایا۔ آپ کی سعی پیہم اور جہد مسلسل کا نتیجہ ہے آج گلبرگہ شریف میں تعلیمی اداروں کا نیٹورک نظر آرہا ہے۔ حضرت ڈاکٹر سید خسرو حسینیؒ اپنی دینی وجاہت، نسبی شرافت، اور علمی لیاقت کے باوجود کمال درجے کے متواضع تھے۔ آپ سے ملاقات کرنے والا دلی تسکین پاتا ، چہرے پر وقار و متانت نمایاں رہتی تھی۔ آپ نے خانقاہی نظام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا، آپ نباض صاحب بصیرت مفکر بھی تھے اور حق شناس بزرگ بھی،حضرت ڈاکٹر سید خسرو حسینیؒ کی رحلت ملت اسلامیہ کے لیے ایک عظیم نقصان ہے۔ آپ کی علمی، تحقیقی، روحانی، سماجی، اور فلاحی خدمات کا دائرہ وسیع اور ہمہ گیر تھا، واقعی آپ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کے حقیقی جانشین اور اسلاف کی یادگار تھے۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات کو بلند فرمائے اور آپ کے فرزندگرامی وقار حضرت مولانا حافظ سید محمد علی الحسینی کو سلامت رکھے اور ان کے فیض کو عام سے عام تر فرمائے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

پسماندہ طبقات کوتحفظات کے بغیر انتخابات پر عوامی تحریک کا اعلان

حضرت فضیلت جنگ علیہ الرحمہ کی علمی و اصلاحی خدمات ناقابل فراموش

اصلاحِ معاشرہ کی تحریک کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے نبوی منہج اختیار کرنا ضروری
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز