سخت سردی میں فلاحی تنظیمیں ضرورت مندوں کی مدد کریں: نعیم الدین فیضی برکاتی
<p>لکھنؤ:21دسمبر(نامہ نگار)اترپردیش میں گذشتہ کئی دنوں سے پڑ رہے گھنے کہرے اور نشتر کی طرح چبھنے والی سر ہواؤں کی بدولت جاری شیت لہر نے عام شہریوں کی معمولات زندگی کو مفلوج کردیا ہے۔
اور لوگ گھروں میں قید ہونے کو مجبور ہیں۔</p>
<p>دانتوں کو کنپا دینے والی ٹھنڈ وگھنے کہرے کی کی بدولت جہاں سڑکوں پر فراٹے بھرنے والی گاڑیاں رینگتی نظر آرہی ہیں تو وہیں دفتر و ضروری کام کی وجہ سے گھروں سے باہر نکلنے کو مجبور افراد سر تا پیر اپنے آپ کو ڈھکنے کو مجبور ہیں۔ایسے میں فلاحی تنظیموں اور کارکنان کو غریب اور مفلوک الحال افراد کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔
مذکورہ بالا تشویشات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا نعیم الدین فیضی برکاتی نے مزید کہا ہے کہ لوگوں کی خدمت کرنا ہی سچی انسانیت اور وقت کی ضرورت ہے۔ہمیں اس بھیانک ٹھنڈ میں اپنے آس پاس ضرورت مند افراد کی تلاش کرکے ان کے کپڑے اور ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے کہ یہ سب کام اللہ سے قریب ہونے کا ذریعہ اور وسیلہ ہیں۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

سلسلہ واری "لنگرِ رسول " کی تقسیم کا چھٹا پیر، اہلیانِ محلہ نے کثیر تعداد میں استفادہ کیا

لنگرِ رسولﷺ کی تقسیم کا پانچواں ہفتہ بحسن و خوبی ہوا مکمل

حضورِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ مبارکہ کو 1499 سال مکمل ہونے اور پندرہواں سو سال شروع ہوجانے پر "لنگرِ رسول" کی تقسیم عمل میں آئی۔
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز