عائشہ کی خودکشی افسوسناک! ائمہ مساجد خطبہ جمعہ میں جہیز کے تعلق سے رائے عامہ ہموار کریں: مفتی محمد منظور ضیائی
<p>ممبئی: ۴؍مارچ/ بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر مفتی محمد منظور ضیائی نے احمد آباد کی لڑکی عائشہ کی خودکشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ خودکشی اسلام میں حرام ہے اور اس کی کسی بھی حالت میں گنجائش نہیں لیکن عائشہ عارف خان یا وہ تمام لڑکیاں جن کو جہیز کےلیے طرح طرح سےستایا جاتا ہے ان کی تکلیف کا بھی معاشرہ کو احساس کرنا ہوگا۔ مفتی ضیائی نے کہاکہ جہیز کی وجہ سے لاکھوں شادی شدہ مسلم بچیاں ناقابل برداشت اذیتوں سے گزر رہی ہیں، کبھی کبھی ان بچیوں کو زندہ جلادینے یا کسی او طریقے سے ماردینے یا خودکشی جیسے کسی انتہائی اقدام کی خبر پورےمعاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہیں جیسا کہ عائشہ کے معاملہ میں پورا مسلم معاشرہ سکتہ میں آگیا ہے۔ مفتی ضیائی نے ملک بھر کے تمام ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ خطبہ جمعہ میں جہیز کی لعنت کو اپنا موضوع بنائیں، لوگوں میں اس کے خلاف بیداری پیدا کریں اور ا ن تمام بچیوں کےلیے جنہیں جہیز کےلیے پریشان کیا جارہا ہے ان کی کونسلنگ کریں اس میں مذہبی رہنما نہایت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے علمائے کرام اور ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ شادی کی ایسی تقریبات میں شرکت نہ کریں جہاں جہیز کا لین دین ہورہا ہو۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

سلسلہ واری "لنگرِ رسول " کی تقسیم کا چھٹا پیر، اہلیانِ محلہ نے کثیر تعداد میں استفادہ کیا

لنگرِ رسولﷺ کی تقسیم کا پانچواں ہفتہ بحسن و خوبی ہوا مکمل

حضورِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ مبارکہ کو 1499 سال مکمل ہونے اور پندرہواں سو سال شروع ہوجانے پر "لنگرِ رسول" کی تقسیم عمل میں آئی۔
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز