تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

کنگنا رناوت کا بیان آزادی، جمہوریت اور ملک کی سالمیت پر براہ راست حملہ

📅 13-11-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
سماجی گلیاروں سے

<p>انتظامیہ اس بیان سے لگے داغ کو دھونے کی جلد از جلد کوشش کرے: مفتی منظور ضیائی</p>
<p>ممبئی۔۱۳؍ نومبر: بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر علم وہنر فائونڈیشن کے چیئرمین مفتی منظور ضیائی نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے اس بیان پر شدید اعتراض کیا ہے جس میں انہو ںنے کہاکہ ۱۹۴۷ میں جو آزادی ملی تھی وہ بھیک تھی۔ حقیقی آزادی ۲۰۱۴ کے بعد ملی۔ مفتی منظور ضیائی نے کہاکہ پدم ایوارڈ پانے کے فوراً بعد ان کا یہ بیان ان کے ذہنی دیوالیہ پن کی جھلک پیش کرتا ہے۔ مفتی منظور ضیائی نے کہاکہ کنگنا رناوت نے جس آزادی کو بھیک میں ملی آزادی قرار دیا ہے اس آزادی کے لیے لاکھوں ہندوستانیو ںنے بے پناہ جانی ومالی قربانیاں پیش کیں، ایک ایسے سامراج سے لڑائی لڑی جس کی سلطنت میں آفتاب غروب نہیں ہوتا تھا۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی ، نیتا جی سبھاش چندر بوس، مولانا ابوالکلام آزاد، مولانانا محمد علی جوہر، مولانا شوکت علی، پنڈت جواہر لعل نہرو اور دیگر قائدین جنگ آزادی کی قیادت میں لڑی جانے والی اس جنگ میں بہت سے لوگ شہید ہوئے اور بہت سے لوگوں نے جیل کاٹی اور دیگر طرح کی قربانیاں پیش کیں، کنگنا رنائوت کا بیان جنگ آزادی کے لاکھوں سورمائوں کی توہین ، تحقیر اور تذلیل ہے جنہوں نے مادروطن کی آزادی کے لیے اپنا سب کچھ لٹادیا۔ مفتی ضیائی نے کہاکہ ۲۰۱۴ کا حوالہ کنگنا رنائوت نے شاید اس لیے دیا ہے کہ اس سال وزیر اعظم نریندر مودی اقتدار میں آئے، مفتی ضیائی نے کہاکہ کنگنا رنائوت ایک ہندوستانی کی حیثیت سے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرنے کےلیے آزاد ہیں لیکن آزادی کے تصور پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔ اس طرح کے بیان سے آئین کی حکمرانی کے تصور ملک کی آمادی خود مختاری اور قومی یکجہتی پر ضرب پڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کنگنا رنائوت کا بیان صریح طور پر ملک سے غداری کے مترادف اور ایک ناقابل معافی جرم ہے۔ مفتی منظور ضیائی نے ان تمام لوگوں کی حمایت کی ہے جنہوں نے اس اعزاز کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مفتی ضیائی نے کہا کہ کنگنا رنائوت کے بیان سے ملک کی پیشانی پر بدنما داغ لگا ہے، قانونی کارروائی کے ذریعے اس کو جلد از جلد دھونے کی کوشش کرے۔ مفتی ضیائی نے کہاکہ اپنے اس متنازعہ بیان کے ذریعے کنگنا نے اس عظیم اعزاز کی عظمت کو بھی مجروح اور داغ دار کیا ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 558 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سلسلہ واری "لنگرِ رسول " کی تقسیم کا چھٹا پیر، اہلیانِ محلہ نے کثیر تعداد میں استفادہ کیا‌

لنگرِ رسولﷺ کی تقسیم کا پانچواں ہفتہ بحسن و خوبی ہوا مکمل

حضورِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ مبارکہ کو 1499 سال مکمل ہونے اور پندرہواں سو سال شروع ہوجانے پر "لنگرِ رسول" کی تقسیم عمل میں آئی۔

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز