تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

خدمت خلق کے ساتھ غریب مسلمانوں کی اعانت اہم فریضہ

📅 25-01-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
سماجی گلیاروں سے

<p>"تاج الشریعہ کلینک دیانہ" کی افتتاحی بزم میں علماے کرام کا اظہار خیال</p>
<p>مالیگاؤں:امدادی طرز پر طبی خدمات فراہم کرنا وقت کا تقاضا ہے- ہمارے یہاں بہترین ہاسپٹل اور بہترین ڈاکٹرز کی ٹیم ہونی چاہیے جو خدمت خلق کے ساتھ غریب مسلمانوں کی اعانت کریں-نوری مشن نے آج اِس دوسرے ’’تاج الشریعہ کلینک‘‘ کا امدادی طرز پر قیام عمل میں لایاجو لائق ستائش ہے-اس سے قبل بھی حضور تاج الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ کے نام سے گولڈن نگر پاور ہاؤس کے پاس ایک شفا خانہ جاری کیا گیا ، جو کامیابی کے ساتھ طبی خدمت انجام دے رہا ہے۔ اس طرح کا اظہارِ خیال حضرت مولانا عبیداللہ خان مصباحی نے تاج الشریعہ امدادی کلینک (نور نگر دیانہ) کی افتتاحی بزم میں فرمایا۔ ۲۳؍جنوری ٢٠٢٢ء اتوار کی شام نوری مشن و اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کی جانب سے ’’تاج الشریعہ‘‘ سے منسوب کلینک کا افتتاح عمل میں آیا۔یہاں دعائیہ کلمات حضرت مولانا مدثر حسین ازہری (پرنسپل :جامعہ حنفیہ سنیہ) نے ادا کیے اور فرمایا کہ: مخلوق خدا کی خدمت بہترین عمل اور مقبول فریضہ ہے- اللہ و رسول کی رضا و خوشنودی کے لیے فوز و فلاح کے کام انجام دینا نوری مشن کا مقصد ہے۔حضرت مولانا احمد رضا ازہری نے نوری مشن کے اراکین کو فلاحی کاموں پر مبارکباد پیش کی-غلام مصطفیٰ رضوی نے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ افتتاحی بزم کا آغاز حافظ رفیق برکاتی کی تلاوت سے ہوا-نعت پاک کا نذرانہ محمد ہاشم رضا نے پیش کیا، ’’مصطفائے ذات یکتا آپ ہیں‘‘ کے پاکیزہ نغمے سے فضا مشک بار ہو گئی-یہاں پر ائمہ کرام و حفاظِ کرام بھی جلوہ بار تھے، جن میں حافظ جعفر رضوی، حافظ صدام حسین اشرفی، حافظ محمد جاوید اشرفی، حافظ محمد شہزاد رضوی،حافظ حامد رضا، حافظ ناظم اشرفی، حافظ محمد اویس رضاکے اسماے گرامی شامل ہیں۔ جب کہ شکیل انجینئر، عزیز الرحمان سر،ڈاکٹر عاطف خان، عبدالسلام انجینئر،شریف بھائی(حسان میڈیکل)، وسیم کاملی، لئیق احمد پلمبر، سلیم بھائی، عبدالحمید سمیت بیسیوں معززین موجود تھے۔بزم سجانے میں فرید رضوی، معین پٹھان، شہزاد برکاتی، شاداب رضوی،عدنان رضا، یاسین رضوی،آصف رضوی سمیت درجنوں احباب نے حصہ لیا۔ سلام و دُعا پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر دُعائیہ وِرد پر مشتمل اسٹیکر تقسیم کیا گیا۔ جب کہ اسی دن شام میں او پی ڈی شروع کر دی گئی۔ بچوں اور خواتین کے لیے جاری اس شفا خانہ سے پہلے دن معائنہ و دوا فِری فراہم کی گئی۔ تقریباً دو سوافراد نے استفادہ کیا۔جب کہ روزانہ امدادی طرز پر خدمت جاری رہے گی۔رپورٹ نوری مشن نے ارسال کی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 559 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سلسلہ واری "لنگرِ رسول " کی تقسیم کا چھٹا پیر، اہلیانِ محلہ نے کثیر تعداد میں استفادہ کیا‌

لنگرِ رسولﷺ کی تقسیم کا پانچواں ہفتہ بحسن و خوبی ہوا مکمل

حضورِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ مبارکہ کو 1499 سال مکمل ہونے اور پندرہواں سو سال شروع ہوجانے پر "لنگرِ رسول" کی تقسیم عمل میں آئی۔

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز