تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

زائرین پر ظلم نا قابل برداشت، پولیس اپنے ظلم سے فوراً باز آئے: مفتی عامر عارفین رضوی

📅 06-10-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بریلی

<p>درگاہ اعلیٰ حضرت کے ذمہ داران کے حکم کی تحریک فروغ اسلام منتظر</p>
<p>عرس رضوی کے موقع پر جگہ جگہ بیری کیڈنگ کر زائرین کو عرس میں جانے سے روکنا پولیس کا یہ قدم واضح کرتا ہے کہ پولیس خود ہی فساد کرانا چاہتی تھی، جو بھی ماحول خراب ہوا وہ پولیس کی ناکامی کی وجہ سے ہوا، لہذا فوری طور پر پولیس تحریک فروغ اسلام بریلی کے نائب صدر مولانا دانش رضا ازہری کو رہا کرے اور جن لوگوں پر مقدمات درج کیۓ ہیں وہ سب واپس لیئے جائیں۔ یہ باتیں آج جاری ایک بیان میں تحریک فروغ اسلام کے قومی جنرل سیکریٹری مفتی عامر عارفین رضوی نے کہیں ، انہوں نے کہا کہ درگاہ اعلیٰ حضرت کے سرپرست حضرت مولانا سبحان رضا خان سبحانی میاں صاحب، جماعت رضائے مصطفے کے قومی نائب صدر جناب سلمان حسن صاحب ، صاحب سجادہ حضرت مولانا احسن رضا خان صاحب و رضا ایکشن کمیٹی کے صدر مولانا عدنان رضا قادری صاحب اس معاملے کو لے کر بہت سنجیدہ ہیں اس لئے ہمیں امید ہے کہ جلد مقدمات واپس لۓ جائیں گے، اگر ایسا نہ ہوا تو درگاہ کے ذمہ داران کے حکم پر تحریک فروغ اسلام اگلا لائحہ عمل طے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بانئ تحریک فروغ اسلام حضرت قمر غنی عثمانی قادری چشتی صاحب مسلسل حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جیسے ہی درگاہ اعلیٰ حضرت سے کوئی اعلان ہوتا ہے ملک بھر میں تحریک کے اراکین عمل شروع کر دیں گے۔ ان شاءاللہ</p>
<p>شعبہ نشرواشاعت
تحریک فروغ اسلام، الہند
9473962637</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 551 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

بریلی شریف میں گستاخ نرسمھا نند کے خلاف علمائے اہلسنت کی ھنگامی میٹنگ

رضا اکیڈمی کی جانب سے بریلی شریف میں 1499 سالہ جشن ولادت مصطفیٰﷺ کا پرجوش استقبال

12 ستمبر کو منایا جائے گا اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کا عرس، 10 سے ہوگی شروعات

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز